کسی شیخ ‘قادری کی ساز ش کامیاب نہیں ہوگی
لاہور(آئی این پی) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ کسی شیخ ‘قادری اور نیازی کی ساز ش کامیاب نہیں ہوگی ‘ ملک میں عام اور سینٹ انتخابات 2018میں اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے ‘‘نوازشر یف کو عوام کے دلوں سے نکالنے والوں کو منہ کی کھانا پڑ یگی ‘ ملک سے 2018 تک لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا وعدہ 2017 میں ہی پورا کردیا ہے ‘آئندہ خیبر پختونخوا میں شیروں کا راج ہوگا،ہمارے دور میں بجلی ترسیل کا نظام بہتر بنا کر لائن لاسز میں کمی کی گئی۔اپنے ایک انٹرویو میں عابدشیر علی نے مزید کہا کہ محمد نواز شریف نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کردیا۔ ملک سے 2018 تک لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا وعدہ 2017 میں ہی پورا کردیا‘ نواز شریف کی قیادت میں ملکی ترقی دیکھ کر مخالفین پریشان ہوچکے تھے ہمارے دور میں بجلی ترسیل کا نظام بہتر بنا کر لائن لاسز میں کمی کی گئی ہے۔ عمران خان نواز شریف سے خوف زدہ ہیں عمران خان کے دھرنوں کی وجہ سے ملک پیچھے چلا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کسی دھر نے کا متحمل نہیں ہوسکتا کسی شیخ ‘قادری اور نیازی کی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔
عابد شیر علی