منرل واٹر بنانیوالی 47میں سے 24کمپنیوں کا پانی مضر صحت قرار ؒ
لاہور (کامرس رپورٹر) عوام کو صاف پانی ،صحت مند اور میعاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی پانی تجزیہ مہم کے تحت لیے گئے منرل واٹر کے نمونوں کے لیبارٹری تجزیے کے بعد 47میں سے 24 کمپنیوں کے نمونے فیل ہو گئے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے پینے کے پانی کی تجزیہ مہم کا آغاز گزشتہ ماہ کیا تھا جس کے تحت فوڈاتھارٹی نے منرل واٹر بنانیوالی 47کمپنیوں کے نمونے تجزیے کیلئے لیبارٹری بھیجے تھے ۔اس ضمن میں ڈائریکٹر آپریشنز رافیعہ حیدر نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ فوڈ اتھارٹی نے پانی تجزیہ مہم کے تحت اکٹھے کیے گئے نمونوں کے سرکاری و نجی لیبارٹریوں سے تجزیے کروائے اور 47 میں سے24کمپنیوں کا پانی میعار پر پورا نا اتر سکا ،ان میں سے 6کمپنیوں کے پانی میں مطلوبہ اجزاء یانمکیات کی کمی ، 15میں مضر صحت جراثیموں کی موجودگی جبکہ 3کمپنیوں کے پانی میں مطلوبہ منرلز کی کمی اور جراثیم دونوں کی موجودگی پائی گئی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ فیل ہونیوالی تمام کمپنیوں کی پروڈکشن فوری طور پر بند کر دی گئی ہے اور وضح کردہ اصلاحات کے بعد ان کمپنیوں کے نمونے دودبارہ چیک کرائے جائیں گے ،نمونے پاس ہونے کی صورت میں ان کمپنیوں کو پروڈکشن کی اجازت دی جائے گی۔فیل ہونیوالی کمپنیوں میں قریش نواب واٹر ورلڈ، فارما جن واٹر، نیو لائف، ہیون ڈرنکنگ واٹر، میلور ڈرنکنگ واٹر،فریشلی پریمیم واٹر، H2O واٹر، Fowڈرنکنگ واٹر ، بلیو ان واٹر، مناحل واٹر، مصفہ واٹر، احسن واٹر، تاج فضل واٹر، مدینہ واٹر، لج پال واٹر، فضل اعظم واٹر، اسامہ واٹر، نواز واٹر، عباس واٹر شامل ہیں۔