جسٹس فیصل عرب چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ، جسٹس ریاض احمد چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت تعینات

جسٹس فیصل عرب چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ، جسٹس ریاض احمد چیف جسٹس وفاقی شرعی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین نے اہم فیصلوں کی منظوری دے دی جس کے بعدجسٹس فیصل عرب کو چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ تعینات کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے جسٹس ریاض احمد خان کو وفاقی شرعی عدالت کا چیف جسٹس،جسٹس فیصل عرب کو چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ اور جسٹس مقبول باقر کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی منظوری دے دی ہے۔ممنون حسین نے 2 ڈپٹی اٹارنی جنرلز کی تعیناتی کاحکم دیا اورساتھ ہی ساتھ پاکستان آرمی ایکٹ 2015 کا قبائلی علاقوں میں اطلاق کا بھی حکم جاری کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ صدر مملکت نے گلگت بلتستان امپارمنٹ ایکٹ میں بھی ترمیم کی منظوری دے دی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -