بلو چستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے عبدالمالک بلوچ

بلو چستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے عبدالمالک بلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کوئٹہ(اے اےن اےن)نےشنل پارٹی کے سربراہ وزےراعلیٰ بلو چستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلو چستان مےں 5مہےنوں کے دوران مجموعی طور پر امن وامان مےں بہتری آئی، اغواءبرائے تا¶ان کی وارداتوں مےں ماضی کی نسبت کمی ہو ئی، بلدےاتی انتخابات کےلئے صو بائی حکومت پرعزم ہے، کبھی نہےں کہا کہ لاپتہ افرا د بازےاب نہےں ہوئے تومستعفی ہو جاﺅںگا ،مذہبی جلوسوں پر کوئی پابندی نہیں لگائیں گے یہ انکا حق ہے، ہم انکو مکمل سیکورٹی فراہم کریں گے ،صوبے میں 7دسمبر کو بلدیاتی الیکشن کرانے کا فیصلہ چیف سیکرٹری کا نہیں بلکہ پوری صوبائی کابینہ کا ہے ،چیف سیکرٹری کابینہ کے ماتحت ہے ہم جو کہتے ہیں وہ کرتے ہیں۔ان خےالات کا اظہارانہوں نے وزےراعلیٰ سےکرٹرےٹ مےں مسلم لیگ(ن) کے جعفرآباد کے حلقہ 26سے سابقہ امیدوار محمد نعیم کھوسو اور پیپلز پارٹی کے امیدوار حلقہ نمبر27سے دوران خان کھوسو کی اپنے ساتھیوں سمیت مستعفی ہوکر نیشنل پارٹی میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی اس موقع پر صوبائی وزیر مجیب الرحمن محمد حسنی ،مسلم لیگ (ق) کے صوبائی جنرل سیکرٹری و رکن صوبائی اسمبلی میر عبدالکریم نوشیروانی ، نیشنل پارٹی کے صوبائی صدرڈاکٹر یاسین بلوچ اور نیشنل پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی یاسمین لہڑی اور پارٹی کے دیگر عہدیدار بھی موجود تھے‘وزےراعلیٰ بلو چستان نے کہا کہ بلوچستان سے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے ہماری کوششیں جاری ہیں کبھی یہ نہیں کہا کہ اگر لاپتہ افراد کو بازیاب کرانے میں ناکام ہوگیا تو وزارت اعلیٰ سے مستعفی ہو جا¶ں گا صوبے میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آرہی ہے حکومت مذہبی جلوسوں پر پابندی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی ۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ہم مذہبی جلوسوں پر کوئی پابندی نہیں لگائیں گے یہ انکا حق ہے ہم انکو مکمل سیکورٹی فراہم کریں گے صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہورہی ہے صوبے میں 7دسمبر کو بلدیاتی الیکشن کرانے کا فیصلہ چیف سیکرٹری کا نہیں بلکہ پوری صوبائی کابینہ کا ہے چیف سیکرٹری کابینہ کے ماتحت ہے ہم جو کہتے ہیں وہ کرتے ہیں ۔ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ پولیس کے جوانوں کو حال ہی میں آرمی نے ٹریننگ دی ہے اس سے پولیس کا مورال بلند ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے خاص طور پر محرم کے دوران تمام ایجنسیاں رابطے میں ہیں اور امن و امان برقراررکھنے کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں
عبدالمالک بلوچ

مزید :

صفحہ اول -