نندی پور پاور پراجیکٹ کی رپورٹ مکمل ایم ڈی منصوبے کی بندش کاذمہ دار قرار

صفحہ اول

لاہور (آئی این پی) وزیر اعظم نواز شریف کے حکم پر بننے والی 3رکنی انکوائری کمیٹی نے نندی پور پاور پراجیکٹ کی انکوائری رپورٹ مکمل کرلی، انکوائری کمیٹی نے ایم ڈی نندی پور محمد محمود کو پاور پراجیکٹ بند ہونے کا ذمہ دار قرار دیا۔رپورٹ کے مطابق 3 رکنی انکوائری کمیٹی نے نندی پور پاور پراجیکٹ بند ہونے کا ذمہ دار ایم ڈی نندی پور پاورپراجیکٹ محمد محمود پرقراردیاہے۔ رپورٹ میں کہاگیا کہ 24پاکستانی انجینئر زجو چین سے ٹریننگ مکمل کرکے آئے تھے انہیں پراجیکٹ پر جانے ہی نہیں دیا گیا،ایم ڈی نندی پور نے پاور پراجیکٹ پر اپنی مرضی کے انجینئرز لگائے حالانکہ پراجیکٹ پر صرف چینی انجینئر زاور سٹاف کو ہی جانا تھا۔انکوائری کمیٹی نے رپورٹ وزارت پانی وبجلی کوارسال کر دی۔ وزارت پانی و بجلی رپورٹ جلد وزیراعظم نواز شریف کو پیش کر دے گی