انٹرمیڈ یٹ کے نتائج کا اعلان ، لاہور بورڈ میں کامیابی کا تناسب 60.61فیصد رہا

انٹرمیڈ یٹ کے نتائج کا اعلان ، لاہور بورڈ میں کامیابی کا تناسب 60.61فیصد رہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(خبر نگار)انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری بورڈ لاہور سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈوں نے گزشتہ روز انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان2015ء کے نتائج کا علان کر دیا گیا۔ سالانہ امتحان میں 152981 امیدوارن نے شرکت کی جن میں سے 92720 امیدواران کامیاب ہوئے اس طرح کامیابی کا تناسب 60.61% رہانمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کے اعزاز میں الحمرہ ہال نمبر 2 میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء و طالبات اور اساتذ ہ کو نقد انعامات اورمیڈلز کے ساتھ نوازا گیا لاہور بورڈ میں مجموعی طور پر کپس کالج فاربوائز، جوہر ٹاؤن ، لاہورکے طلباء محمد عمر نے رولنمبر 134122 اور گورنمنٹ کالج یوینورسٹی لاہور کے سید شایان زاھد نے رولنمبر 135799کے تحت مشترکہ طور پر 1044 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔جبکہ پنجاب گروپ آف کالجز نے سائنس اور آرٹس دونوں شعبوں میں واضع پوزیشنیں حاصل کر کے سابقہ روایت کو برقرار رکھا۔ جن کو تقریب کے مہمانِ خصوصی بلال یٰسین نے کیش پرائز ، گولڈمیڈل اور لیپ ٹاپ سے نوازا تقریب میں غزالی سلیم بٹ (ایم۔پی۔اے)نے شرکت کی ۔تفصیلات کے مطابق پری میڈیکل گروپ بوائز میں فیصل مقصود رولنمبر 120633 گورنمنٹ کالج یوینورسٹی ، لاہورنے 1041 نمبر کے ساتھ پہلی،گورنمنٹ کالج یوینورسٹی ، لاہور کے محمد اویس رولنمبر 119803 اورپنجاب کالج آف سائنس فیروز پور روڈ ، لاہور کے محمد زوار آصف رولنمبر 120876 کے ساتھ1037 نمبر حاصل کر کے مشترکہ طور پر دوسری جبکہ پنجاب کالج آف سائنس فیروز پور روڈ ، لاہور کے محمد افراز نعیم رولنمبر 120915 اورگورنمنٹ کالج یوینورسٹی ، لاہور کے زرغام عباس سید رولنمبر120714 کے ساتھ 1036 نمبر ٖحاصل کر کے مشترکہ طورپر تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ پری میڈیکل گروپ گرلز میں ابیاز عصمررولنمبر 107299 گورنمنٹ کنیرڈ کالج فار گرلز ، لاہورنے 1043 نمبر حاصل کر کے پہلی ،ماہ نور وزیررولنمبر 108274 گورنمنٹ کنیرڈ کالج فار گرلز ، لاہورنے 1042 نمبر حاصل کر کے دوسری اورنمل ناصر رولنمبر 111304 پنجاب کالج فار ویمن ، مسلم ٹاؤن لاہو نے 1038 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن کے لیے حق داٹھریں۔ پری انجینئرنگ گروپ بوائز میں کپس کالج فاربوائز، جوہر ٹاؤن ، لاہورکے طلباء محمد عمر نے رولنمبر 134122 اور گورنمنٹ کالج یوینورسٹی ، لاہور کے سید شایان زاھد نے رولنمبر 135799کے تحت مشترکہ طور پر 1044 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی پنجاب کالج آف سائنس، فیروز پور روڈ ، لاہور کے محمد طاہر الحق نے رولنمبر 139037 کے تحت 1036 نمبر حاصل کر کے دوسری پوزیشن جبکہ پنجاب کالج آف سائنس، فیروز پور روڈ ، لاہور کے محمد ناسک طاہر نے رولنمبر 137384 کے تحت 1033 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔پری انجینئرنگ گروپ گرلز میں پنجاب کالج فار ویمن ، مسلم ٹاؤن لاہور کی رمشہ ضیاء نے رولنمبر 127051 کے تحت 1042 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی کپس انٹرمیڈیٹ گرلز کالج جوہر ٹاؤن، لاہور کی جویریہ رضوان نے رولنمبر 125730 کے ساتھ 1030 نمبر حاصل کر کے دوسری جبکہ پنجاب کالج فارویمن مسلم ٹاؤن ، لاہور کی عائشہ خرم نے رولنمبر 126954 کے ساتھ 1024 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔جنرل سائنس گروپ بوائز میں محمد عابد پنجاب کالج آف ان فارمیشن ٹیکنالوجی ، مسلم ٹاؤن ، لاہوررولنمبر 162719 کے ساتھ 1007 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ، لاہور کے محمد شہر یار رولنمبر 160975 کے تحت 984 نمبر حاصل کر کے دوسری پوزیشن اور فارمین کریسچن کالج فیروزپور روڈ، لاہور کے میر احمد جلال نے رولنمبر 162126 کے ساتھ 980 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ جنرل سائنس گروپ گرلزمیں گورنمنٹ کینرڈ کالج ، فارویمن لاہور کی رابعہ نور رلنمبر 149991 کے تحت 1032 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی پنجاب کالج فار ویمن ، مسلم ٹاؤن لاہور کی سکینہ رولنمبر 151276 کے ساتھ 1026 نمبر حاصل کر کے دوسری پوزیشن جبکہ پنجاب کالج فار ویمن ، مسلم ٹاؤن لاہور کی اانیقہ امتیاز رولنمبر 151273 اور کوئین میری کالج ، لاہور کی شمائلہ خان رولنمبر 151872 کے ساتھ 1015 نمبر حاصل کر کے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کیں۔کامر س گروپ بوائز میں محمد حسنینسپیریر کالج آف کامرس ، مین جی۔ٹی روڈ ، شاہدرہ لاہوررولنمبر 192337 کے ساتھ 1023 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی پنجاب کالج آف کامرس ، مسلم ٹاؤن ، لاہورکیحمزہ شہباز رولنمبر 184494 کے تحت 997 نمبر حاصل کر کے دوسری پوزیشن اور پنجاب کالج آف کامرس ، مسلم ٹاؤن ، لاہورکے جواد احمد بٹ نے رولنمبر 185334 کے ساتھ 979 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔کامر س گروپ گرلز میں سپیریر کالجفار ویمن ، مین جی۔ٹی روڈ ، شاہدرہ لاہور کی ملائکہ رشید نے رولنمبر 174976 کے ساتھ 996 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی پنجاب کالج فارویمن مسلم ٹاؤن ، لاہورکی حرا سلاح الدین رولنمبر 171204 کے تحت 992 نمبر حاصل کر کے دوسری پوزیشن اور کپس انٹرمیڈیٹ گرلز کالج جوہر ٹاؤن، لاہورکیرابعہ حیدرنے رولنمبر 168559 اور پنجاب کالج فارویمن مسلم ٹاؤن ، لاہور کی ماہ رخ گل رولنمبر 170370کے ساتھ مشترکہ طور پر 988 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کیں۔آرٹس گروپ بوائز میں محران اکبرپرائیویٹ ، شیخوپورہ رولنمبر 264500 کے ساتھ 966 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی سجاد اصغرپرائیویٹ ، لاہوررولنمبر 237428 کے ساتھ 925 نمبر حاصل کر کے دوسری جبکہ غلام قاسم امیر پرائیویٹ ، لاہور رولنمبر 292678 کے ساتھ 920 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔آرٹس گروپ گرلز میں نگین فاطمہ پرائیویٹ امیدوار رولنمبر 198207ے 984 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ حیبہ ارشد پرائیویٹ امیدوار رولنمبر 215752 کے تحت 973 نمبر حاصل کر کے دوسری جبکہ گورنمنٹ کنیرڈ کالج فار گرلز ، لاہور کی دعا حمید رولنمبر 219100 کے تحت 967 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔بورڈ کی طرف سے اُمیدوارن کو پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن کے لیے بالترتیب تعریفی اسناد کے ساتھ مبلغ 20,000 ، 15,000 اور 10,000 روپے کیشن پرائز کے ساتھ بالترتیب گولڈ ، سلور اور براس کے میڈلز بھی تقسیم کیے گئے۔ جبکہ اُن کے اساتذہ کو گولڈ میڈلز سے نوازا گیا۔تقریب کے آغاز پر ڈاکٹر محمد نصراللہ ورک چئیر مین لاہور بورڈ نے خطبہ استقبالیہ میں کہا کہ لاہور بورڈ خادمِ پنجاب کے ویژن کے مطابق طلباء و طالبات کو امتحانی نتائج شفاف اور بروقت مہیا کررہا ہے ۔انٹرمیڈیٹ سپلیمنٹری امتحان 2015ء مورخہ 23 اکتوبر 2015 ء سے شروع ہو گا۔ اس کیلئے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم مورخہ 21 ستمبر 2015 ء دو گنا فیس کے ساتھ 29 ستمبر 2015ء جبکہ تین گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم 2 اکتوبر 2015ء زریعہ آن لائن موصول کیے جائیں گے۔داخلہ کیلئے مزید تفصیل بورڈ کی ویب سائٹ www.biselahore.com پر میسر ہے۔گذشتہ روز علان کر دہ انٹر میڈیٹ نتائج میں پنجاب کے 9بورڈز میں پنجاب گروپ آف کالجز کے ہونہار طلباء وطالبات نے شاندار کارکر دگی کا مظاہرہ کر تے ہوئے مجموعی طور پر 141 پو زیشنز حا صل کرنے کا منفرد اعزاز قائم کیا ۔ لاہور بورڈ میں 15 ، گوجرانوالہ بورڈ 21 ، فیصل آباد بورڈ 23 ، راولپنڈی بورڈ 17 ، سرگودھا بورڈ 17، ملتان بورڈ 14 ، بہاولپور بورڈ 17 ، ساہیوال بورڈ 10 اور ڈی جی خان بورڈ میں 1 پو زیشن کے سا تھ مجمو عی طور پر 141 پو زیشنزکے سا تھ پنجاب گروپ آف کالجز تمام بورڈز میں سر فہرست رہا ۔ طلباء و طالبات نے ان کامیابیوں کو اللہ تعالیٰ کا کرم اساتذہ کی محنت اور ماں باپ کی دعاؤں کو قرار دیا ۔

مزید :

صفحہ اول -