اقتدار ملا تو کام کر کے دکھائیں گے ورنا نہیں روئیں گے : مصطفی کمال

اقتدار ملا تو کام کر کے دکھائیں گے ورنا نہیں روئیں گے : مصطفی کمال
 اقتدار ملا تو کام کر کے دکھائیں گے ورنا نہیں روئیں گے : مصطفی کمال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(آئی این پی) سربراہ پاک سرزمین پارٹی مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہم ان لوگوں کی آواز بن رہے ہیں جن کی کوئی آواز نہیں،سیاسی اختلافات کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہتے، ہمیں اقتدار ملا تو کام کر کے دیکھائیں گے رونا نہیں روئیں گے۔وہ پیر کو میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ سربراہ پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پی ایس پی کی جڑیں مضبوط ہو رہی ہیں، کسی کو خوف دلا کر اپنی پارٹی میں شامل نہیں کررہے، اختلافات رکھے گئے لیکن دشمنی نہیں، کارکنوں کے عزم کی وجہ سے پارٹی کا پیغام پھیل رہا ہے، ہمارے پاس لوگ کسی مفاد کیلئے نہیں آرہے،سیاسی اختلافات کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہتے،ہم ان لوگوں کی آواز بن رہے ہیں جن کی کوئی آواز نہیں،ہمارا ماضی لوگ جانتے ہیں، اور ہمارا کام دیکھا ہوا ہے، ملک بھر میں ہمارا پیغام پھیل رہا ہے، ایک ایک گھر میں ہماری آواز جارہی ہے، اسمبلیوں میں لوگ جاتے ہیں مگر مسائل حل نہیں ہوتے، ہمیں اقتدار ملا تو کام کر کے دیکھائیں گے رونا نہیں روئیں گے۔
مصطفی کمال

مزید :

صفحہ اول -