کرم ایجنسی سے بازیاب غیر ملکی خاندان برطانیہ کے راستے کینیڈا روانہ

کرم ایجنسی سے بازیاب غیر ملکی خاندان برطانیہ کے راستے کینیڈا روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ کرم ایجنسی سے بازیاب کرائے گئے کینیڈین خاندان کو برطانیہ کے راستے کینیڈا روانہ کردیا گیا ۔ کینیڈین شہری جوشوا بوائل، اسکی اہلیہ کیتلان کولمین اور ان کے بچوں کو جمعرات کو پاک فوج نے دہشتگردوں سے مقابلہ کے بعد بازیاب کرایا تھا،جنہیں جمعہ کے روز پی آئی اے کی پرواز پی کے 785 سے برطانیہ کے راستے کینیڈا روانہ کیا گیا، اس سے قبل کینیڈین شہری اور اس کے اہلخانہ کو امریکی کمانڈوز کے حوالے کیا گیا تو انہوں نے امریکی فوجی طیارے میں بیٹھنے سے انکار کردیا تھا ۔ جو شوال بوائل کا کہنا تھا وہ امریکی فوجیوں کیساتھ جانے کے بجائے اسلام آباد میں کینیڈین حکام سے ملنا چاہتے ہیں۔خیال رہے کینیڈین شہری جوشوا بوائل نے اہلیہ کیتلان کولمین سے پہلے 2009 میں زینب خضر نامی خاتون سے شادی کی تھی،جوشوا کی پہلی بیوی کا خاندان القاعدہ سے مبینہ تعلق پر کینیڈا میں پہلی دہشت گرد فیملی کے نام سے جانا جاتا ہے اور اسی وجہ سے انہیں خدشہ ہے کہ امریکہ جانے پر انہیں قانونی کا ر روائی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
کینیڈا روانہ

مزید :

صفحہ اول -