ملتان جوڈیشل کمپلیکس میں ہنگامہ آرائی ،20 وکلا نے گرفتاری دیدی

ملتان جوڈیشل کمپلیکس میں ہنگامہ آرائی ،20 وکلا نے گرفتاری دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک) جوڈیشل کمپلیکس میں ہنگامہ آرائی اور توڑپھوڑ کے مقدمے میں نامزد وکلا میں سے 20 وکلا نے گرفتاری دیدی ۔ ملتان کے جوڈیشل کمپلیکس میں وکلا نے بدھ کے روز سہولیات کی عدم فراہمی پر شدید احتجاج کیا اور توڑ پھوڑ کی تھی، مشتعل وکلا نے عدالت کے شیشے، دروازے اور کھڑکیاں توڑ دی تھیں جس پر پولیس ان کیخلاف مقدمہ درج کیا۔جیونیوز کے مطابق پولیس کی جانب سے 50 وکلا کو ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا ہے جبکہ مقدمے میں انسداد دہشت گردی سمیت 9 دفعات شامل کی گئی ہیں۔پولیس کی بھاری نفری گزشتہ روز وکلا کو گرفتارکرنے چوک کچہری تو پہنچی تو وکلانے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا تاہم اس دوران کئی وکلا نے از خود ہی گرفتاری دیدی جس میں صدر ہا ئیکورٹ بار شیر زمان قریشی اور سابق صدر بھی شامل ہیں،جبکہ وکلا بار کے رہنماؤں کا کہنا ہے 40 وکلا نے پولیس کو گرفتاری دی ہے جس میں خواتین وکلا بھی شامل ہیں۔
وکلاگرفتاری

مزید :

صفحہ اول -