صو بائی دارالحکومت سمیت بیشتر علاقوں میں دُھند کی شدت میں اضافہ

صو بائی دارالحکومت سمیت بیشتر علاقوں میں دُھند کی شدت میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( کامرس رپورٹر) صوبائی دارالحکومت سمیت ملک کے بیشتر علاقے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید سرد ہواؤں کی لپیٹ میں رہے۔ گزشتہ روز سرد ترین مقامات کا درجہ حرارت کالام، قلات،سکردو میں منفی8، کوئٹہ منفی 7، دالبندین، پارہ چنار، گوپس، مالم جبہ، استور میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ صو بائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں شام کے بعد دُھند کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا جس کے باعث موٹر وے کو رات کے وقت کئی مقامات پر بند کرنا پڑا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 12گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے ۔ کوئٹہ سمیت ملک کے شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اورصبح کے اوقات میں شدید دُھند پڑنے کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی ۔
دُھند کی شدت

مزید :

صفحہ اول -