وزیراعظم نے خود کومحمد رفیع کا جانشین قراردے دیا
کراچی(اے این این )وزیراعظم نوازشریف نے ہولی کی تقریب سے خطاب میں دلچسپ باتیں کیں اور اپنی آواز کو گلوکارمحمد رفیع کی آواز جیسی قرار دیا۔ ہندوبرادری سے خطاب میں وزیراعظم نے کہاکہ کہ 2سال پہلے بھی یہاں آکربہت خوشی ہوئی تھی آج اوربھی زیادہ خوشی ہورہی ہے۔ وزیراعظم نوازشریف نے انکشاف کیاکہ محمدرفیع اورمیری آوازمیں کچھ فرق نہیں تھا۔10سال پہلے کہتے تومیں خودبہاروپھول برساگاتا۔ وزیراعظم نے پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ بہاراتررہی ہے،پاک سرزمین پرگلاب کھلنے لگے ہیں۔
وزیراعظم