شہباز شریف کی نا اہلی کیلئے آئینی درخواست تیار،عدالتی وقت ختم ہونے پر دائر نہیں ہو سکی
لاہور(نامہ نگار خصوصی ) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی نااہلی کے لئے آئینی درخواست تیار کر لی گئی تاہم مقرر عدالتی وقت میں درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر نہیں کی جا سکی۔تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان نے شہباز شریف کو وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کیلئے آئین کے آرٹیکل 199کے تحت درخواست تیار کی ہے۔درخواست میں شہباز شریف کی وزیر اعلیٰ بننے کی اہلیت کو چیلنج کیا گیااور یہ اعتراض اٹھایا گیا کہ شہباز شریف عوامی عہدہ رکھنے کیساتھ ساتھ ذاتی کاروبار سے منسلک رہے اور اپنے وزیراعظم بھائی کو 6 ارب روپے کے تحائف دیئے جبکہ اس رقم کی کوئی منی ٹریل نہیں دی گئی ،درخواست میں یہ بھی الزام لگایا گیا ہے کہ شہباز شریف نے اپنے خاندان کی ملکیت شوگر ملز کیلئے بھی اثر و رسوخ استعمال کیا ۔بابر اعوان ایڈووکیٹ کی جانب سے تیار کردہ درخواست میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ شریف خاندان کے اثاثے آمد ن سے مطابقت نہیں رکھتے ۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ شہباز شریف کو وزارت اعلیٰ اور رکن پنجاب اسمبلی کی سیٹ سے نااہل قرار دیا جائے۔عمران خان کی شہباز شریف کے خلاف درخواست گزشتہ روزدائر کی جانی تھی لیکن عدالتی وقت ختم ہونے کی وجہ سے یہ درخواست دائر نہ ہو سکی ،امکان ہے کہ وزیراعلیٰ شہباز کے خلاف درخواست 17جولائی کو لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی جائے گی۔
درخواست تیار
لاہور(نمائندہ خصوصی) تحر یک انصاف کے رہنماء ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کے خلاف اگرکوئی ساز ش ہو رہی ہے تو وہ کوئی اور نہیں گارڈ فادر ون نوازشریف کیخلاف گارڈفادر ٹوشہبا زشر یف ہی کر رہا ہوگا ،پاناما کیس کا مدعی پورا پاکستان ہے،جے آئی ٹی رپورٹ میں پورا ٹبر چور نکلا لہٰذاسپر یم کورٹ میں پاناما کیس کا فیصلہ اب مہینوں نہیں بلکہ دنوں میں ہوگا۔ڈاکٹربابر اعوان نے ان خیالات کا اظہار سابق گور نر پنجاب چودھری محمدسرور ،پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرمیاں محمودالرشید ،اعجاز احمد چودھری اور راجہ ریاض ، میاں اسلم اقبال، حافظ ذیشان رشید سمیت دیگر قائدین کے ہمراہ تحر یک انصاف چےئر مین سیکرٹر یٹ میں پر یس کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ جے آئی ٹی اب ختم ہو چکی اس لیے (ن) لیگ اس کیخلاف کسی قسم کی درخواست سپر یم کورٹ میں دائر نہیں کر سکتی،انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف نااہلی کا کوئی کیس نہیں کیونکہ عمران خان نے بطور پر ائیوٹ آدمی لندن میں فلیٹ خریدا لیکن سپر یم کورٹ جو بھی ریکارڈ مانگے گی ہم وہ مہیا کر یں گے ۔انہوں نے کہا کہ نر یندرمودی کے یاردوں اور پیاروں کے اقتدار کے خاتمے کو اب دنیا کی کوئی طاقت نہیں بچاسکتی لہٰذا ان کو گھر جانا ہی پڑ یگا ۔ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ نوازشر یف کے اب دبئی کے حکومتی سربراہ بھی فون نہیں سنتے جبکہ مر یم نوازقطر بھی گئی مگر وہاں کا شہزادہ شر یف فیملی کے حق میں بیان دینے پاکستان نہیں آیا ۔ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ کل سے ملک میں تبدیلی اور احتساب کا سورج طلوع ہو گا مگر کچھ لوگ کہتے تھے کہ پاناما کیس میں کچھ ہونے والا نہیں ہے اور اب وہی لوگ کہتے ہیں پیر کو احتساب کا سورج طلو ع ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ حدیبیہ پیپر ملز میں تین نام آئے جنہوں نے پیسے جمع کرائے ان میں وزیر اعلی شہبا زشر یف بھی شامل ہیں اور ا س معاملے میں لندن کی عدالت کا مارچ1999میں فیصلہ بھی آچکا ہے اور جے آئی ٹی میں بھی شہبا زشر یف کے خلاف کوئی ایک نہیں درجنوں پیرا گراف موجود ہے جن کو بنیاد بناتے ہوئے ہم نے شہباز شر یف کے خلاف نااہلی اور ان کے مالیاتی اختیارات فوری روکنے کیلئے ریفر نس دائر کیا ہے اور ہمیں آزاد عدالیہ پر مکمل اعتماد ہے کہ وہ اس بارے میں فیصلہ آئین وقانون کے مطابق کر یگی اور شہبازشر یف اپنی کر سی سے فارغ ہوجائیں گے علاوہ ازیں جے آئی ٹی کے والیم ون میں پیراگراف62سے75تک شہبا زشر یف کے خلاف تمام ثبوت موجود ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ظفر حجازی کے خلاف مقدمہ درج ہو چکا ہے مگر پولیس اور دیگر اداراے ان کوگر فتار نہیں کر رہے ہم مطالبہ کرتے ہیں صرف ظفر حجازی ہی نہیں بلکہ اس کو بھی گر فتار کیا جائے جس نے ظفر حجازی کو ریکارڈ میں ٹمپر نگ کیلئے کہا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشر یف نے ایک نہیں7این آر و کیے ہیں جن میں ایک ظفر علی شاہ کیس بھی شامل ہیں اور ملک میں سٹیٹ بنک اورخزانہ کی کرسی پر 2بڑے چور موجود ہے اور ایل این جی میں بھی شر یف فیملی کے ایجنٹ نے 40سال کیلئے پاکستانی خزانہ پر ڈاکہ مار دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشر یف اور ان کے خاندان نے اپنی کر پشن بچانے کیلئے تمام اداروں کے لوگوں کو دھمکیاں دیں لیکن وہ اپنے عزائم میں ناکام ہوئے ۔ ایک سوال کے جواب میں بابر اعوان نے کہا کہ تحر یک انصاف اقتدار میں آنے کے بعد پہلے100دنوں میں سب کا احتساب کر یگی اور کر پشن کر نیوالوں کو کسی صورت معافی نہیں دی جائیگی ۔ اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے کہا کہ قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ جمہوریت کو ڈی ریل اور نواز شریف کو سیاسی شہید نہیں ہونے دیں گے۔ میاں محمودالرشید نے کہا کہ نواز شریف کمزور پوزیشن میں ہیں ایسے میں اگر انہوں نے ملکی اداروں یا سیاسی جماعتوں سے محاذ آرائی کی تو یہ خطرناک ہوگا اس لئے وہ استعفیٰ دیکر مقدمے کا سامنا کریں اور شہباز شریف بھی تیار ہو جائیں۔
بابر اعوان