حنیف عباسی کا ضمیر زندہ ہواتو ہمیں واپس لینے میں اعتراض نہیں

حنیف عباسی کا ضمیر زندہ ہواتو ہمیں واپس لینے میں اعتراض نہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے حنیف عباسی اور اعجاز چودھری کو جماعت اسلامی میں واپس لینے کے سوال پر دلچسپ جملے کسے۔ حنیف عباسی کے حوالے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ دیکھنا پڑے گا کہ حنیف عباسی کا ضمیر زندہ ہے یا مردہ ہوچکا ہے۔ اگر وہ باضمیر انسان ہیں تو ہمیں واپس لینے میں کوئی اعتراض نہیں۔ اعجاز چودھری کے بارے میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ان پر رحم کرے اور ان کی آخری زندگی بہتر ہو۔ جماعت اسلامی کے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں لیکن اس میں کرپٹ اور بے ضمیر داخل نہیں ہوسکتے۔
سینیٹر سراج الحق

مزید :

صفحہ اول -