ورلڈ بینک نے پاکستان کیلئے 45 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی
کراچی(آن لائن)ورلڈ بینک نے پاکستان کیلئے 45 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ورلڈ بینک نے پاکستان کیلئے 45کروڑ ڈالرقرض باقاعدہ طور پر منظوری دیدی ہے جس کے مطابق چھوٹے مالیاتی اداروں کو 30 کروڑ ڈالر دیئے جائیں گے جبکہ غربت کے خاتمے کیلئے 10 کروڑ ڈالرکی رقم مختص کی گئی ہے ۔ قرض میں ملنے والی 5 کروڑ ڈالرکی رقم سیاحت کے فروغ کیلئے استعمال کی جائے گی۔