تین سالہ بچے نے 20 فٹ لمبے اژدھے کو سواری بنالیا
ہنوئی)مانیٹرنگ ڈیسک) اژدھے کو دیکھ کر لوگوں کی چیخیں نکل جاتی ہیں لیکن ایسا انوکھا بچہ بھی ہے جو خوفزدہ ہونے کے بجائے دیوہیکل جانور سے کھیلنے لگ گیا۔یہ انوکھا نظارہ ویتنام میں اس وقت دیکھنے کو مل جب سیلابی ریلے میں بہہ کرایک اڑدھا شہر میں آپہنچا۔ 20 فٹ لمبے اڑدھے کو دیکھ کروہاں موجود ایک بچہ آگے بڑھا اور اس پر بیٹھ گیا۔بلاخوف و خطر بچے کو اڑدھے کے ساتھ کھیلتا دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے اور اس کی خوشی میں شامل ہوگئے۔