مسلم لیگ ن کے قائم مقام صدر کے انتخاب پر چودھری نثار کا اختلاف

مسلم لیگ ن کے قائم مقام صدر کے انتخاب پر چودھری نثار کا اختلاف
 مسلم لیگ ن کے قائم مقام صدر کے انتخاب پر چودھری نثار کا اختلاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (جاوید اقبا ل )مسلم لیگ ن میں سر دا ر یعقوب نا صر خا ن کی قائم مقام مر کزی صدر کیلئے نا مزدگی پر پا رٹی میں اختلا فات مزید شدت اختیار کر گئے ، اور سابق وزیر دا خلہ چو ہدر ی نثا ر علی خا ن کھل کر سامنے آگئے جبکہ وفاقی وزیر ر یلوے خواجہ سعد ر فیق بھی ہم خیا ل بن گئے ۔ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے قائم مقام مر کزی صدر کے انتخاب کیلئے پنجاب ہاؤس میں ہونیوالے پارٹی کی مرکزی مجلس عا ملہ کے اجلا س میں پارٹی چیئرمین راجہ ظفر الحق نے سردا ر یعقوب ناصر خان کا نام پارٹی کے قائم مقام صدر کیلئے تجویز کرنے سمیت پیش کیا جس کی مرکزی جملس عاملہ نے توثیق کر دی ، تاہم اس موقع پر چو ہدر ی نثا ر نے کھل کر قائم مقام صدر کیلئے سردار یعقوب نا صر خا ن کی نا مزدگی کے طر یقہ کا ر کی مخا لفت کی اور کہا قائم مقام صدر کے چناؤ پر باہمی مشاورت سے پہلے ہی میڈیا کو کو فیصلے سے آگاہ کیا گیا جو جمہوری قدروں کیخلاف اور ذاتی خواہشات کی غمازی کرتی ہے، جو غیر مناسب اور ناپسندیدہ رویہ ہے ،اگر فیصلے لاہور میں ہو نے ہیں اور مجلس عاملہ میں ر سمی اعلا ن کرنا ہے تو اجلا س بلا نے کا کیا فا ئدہ ،ذرا ئع کاکہنا ہے گزشتہ روز چو ہدر ی نثا ر احمد خا ن کے اس موقف کی سعد ر فیق نے بھی بھر پو ر تائید کی ۔ ذرا ئع کا یہ بھی کہنا ہے چو ہدر ی نثا ر آہستہ آہستہ کھل کر پا رٹی میں نواز شریف کے فیصلے کی مخا لفت کرنے لگے ہیں اور تا ثر یہ سامنے آرہا ہے کہ دونوں کے مابین اختلا فا ت کی خلیج بڑھتی ہی جا رہی ہے ،کیونکہ چو ہدر ی نثا ر نے این اے حلقہ 120میں بیگم کلثوم نواز کو امیداوار بنا نے پر بھی تحفظا ت کا اظہا ر کیاتھا اور کہا تھاکہ فیصلہ تو یہ ہوا تھا کہ شہبا ز شریف کو اس حلقے سے امیدوار بنایا جا ئیگا اور بعد میں انہیں کا میا بی کی صورت میں وزیر اعظم بنا یا جا ئے گا ۔ مگر یہ فیصلہ بھی تبد یل کردیا گیا ،جس پر میرے سمیت سینئر ر ہنما ؤ ں کے ایسے فیصلو ں پر تحفظا ت مو جود ہیں اگر ایسے ہی فیصلے ہو تے ر ہے تو مستقبل میں پا رٹی کو بڑے نقصا ن کو خد شتہ ہے ۔
ن لیگ اختلافات

مزید :

صفحہ اول -