اقتدار نہیں ، اقدار کی سیاست کرتے ہیں ، ہمارے خلاف سازشیں کرنیوالے عناصر ناکام ہونگے : نواز شریف

اقتدار نہیں ، اقدار کی سیاست کرتے ہیں ، ہمارے خلاف سازشیں کرنیوالے عناصر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاناما کیس کے معاملے پروزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں قانونی ماہرین نے پیر کے روز ہونیوالی سماعت ،پیش کئے گئے اپنے موقف کے حوالے سے نواز شریف کو آگاہ کیا اورآج ہونیوالی سماعت سے متعلق لیگل ٹیم کو ہدایات بھی جاری کیں۔اس موقع پر اپوزیشن کی جانب سے استعفے کا دباؤبڑھائے جانے کے بعد جوابی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزپاناما کیس کی عدالت عظمیٰ میں ہونیوالی سماعت کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں ہونیوالے مشاورتی اجلاس میں وزیراعظم کی قانونی ٹیم ،وزراء ، معاونین اور قریبی سیاسی ساتھی شریک ہوئے، اجلاس میں وزیراعظم کو قانونی ٹیم نے پاناما کیس پر سپریم کورٹ میں پیش کیے گئے موقف کے حوالے سے آگاہ کیااور آئندہ کی حکمت عملی پر تفصیلی غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق قانونی ٹیم نے وزیر اعظم اور ان کے رفقاء کو آج منگل کے روز ہونیوالی سماعت کیلئے حکمت عملی پر بھی بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف سازشیں کرنے والے عناصر ناکام ہوں گے ،مخالفین اپنا کام کرتے رہیں ،ہم اپنا کام جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اقتدار کیلئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں ،ہم اقتدار کی نہیں بلکہ اقدار کی سیاست کرتے ہیں ۔اجلاس کے ختم ہونے کے بعد وزیر اعظم نواز شریف سے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی ملاقات کی جس میں موجودہ صورتحال کے تنا ظر میں قومی اسمبلی کا آئندہ اجلاس طلب کرنے کے حوالے سے غور کیا گیاجبکہ ذرائع نے نواز شریف اور خواجہ آصف کے مابین آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی تفصیلی مشاورت کئے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔یار رہے قبل ازیں قانونی ٹیم نے وزیر اعظم کی جانب سے جے آئی ٹی رپورٹ پرسپریم کورٹ میں پیش ہو کر جو اعتراضات تیار کئے ہیں ان میں کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی نے ذہن بنا کر نواز شریف کو بدنام کرنے کی کوشش کی، والیم 10 کو پبلک نہ کر نے کی استدعا بھی جے آئی ٹی کی بدنیتی ہے، جے آئی ٹی نے گواہوں کی نگرانی کی اور فون ٹیپ کئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے اعتر اضات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی نے پسند کا بیان لینے کیلئے گواہوں پر دباؤ ڈالا، واجد ضیاء نے غیرقانونی طریقے سے لاء فرم کی خدمات حاصل کیں اور لاء فرم کا مالک واجد ضیاء کا کزن اور پی ٹی آئی کا ورکر ہے۔
نوازشریف

مزید :

صفحہ اول -