آرمی چیف کی شاہ سلمان سے ملاقا ت ،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے نئے عزم کیساتھ کام کرنے پراتفاق

آرمی چیف کی شاہ سلمان سے ملاقا ت ،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے نئے عزم کیساتھ کام ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی( آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات کی جس میں دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے مل کرکا م کرنے پر اتفاق کیا گیاہے۔پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سعودی عرب کے دورہ پر ہیں جہاں ان کی ملاقات سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ہوئی جس میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے مل کر نئے میکانزم اور عزم کیساتھ کام کرنے پر اتفاق کیا گیاہے۔ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ خطے میں استحکام کے حوالے سے دونوں ممالک اہم سٹیک ہولڈرہیں اور دونوں ممالک پر مسلم امہ کے حوالے سے اہم ذمہ داریاں ہیں۔آرمی چیف کی دورہ سعودی عرب کے موقع پر نائب ولی عہد اور وزیر دفاع محمد بن سلمان اور سعودی سکیورٹی فورسز کے سربراہ جنرل عبدالر حمن صالح سے بھی ملاقات ہوئی۔ملاقات میں محمد بن سلمان نے آرمی چیف کو پاکستان میں امن کیلئے ہر ممکن حمایت کی یقین دہانی کروائی جبکہ جنر ل قمر جاوید باجوہ نے سعودی علاقائی سالمیت کی سکیورٹی کی بھی مکمل یقین دہانی کروائی۔سعودی فورسز کے سربرا ہ جنرل عبدالرحمن بن صالح سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی سطح پر تعاون بڑھانے پر اتفاق کیاگیا۔

مزید :

صفحہ اول -