نواز شریف پاک برطانیہ تعلقات کے موضوع پر برطانوی پارلیمنٹ میں لیکچر دینگے

نواز شریف پاک برطانیہ تعلقات کے موضوع پر برطانوی پارلیمنٹ میں لیکچر دینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن ( آن لائن)مسلم لیگ(ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم نواز شریف برطانوی پارلیمینٹ کے کمیٹی روم میں پاک برطانیہ تعلقات کے موضوع پر لیکچر دیں گے ۔برطانیہ کی کنزرویٹوپارٹی کے رہنما رحمان چشتی نے گزشتہ روزسابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے لندن میں ملاقات کی اور انہیں برطانوی پارلیمینٹ میں پاک برطانیہ تعلقات کے حوالے سے لیکچر دینے کی دعوت دی جو سابق وزیر اعظم نے قبول کر لی ہے اور اب آئندہ چند روز میں سابق وزیر اعظم نواز شریف پارلیمینٹ کے کمیٹی روم میں لیکچر دیں گے۔
نواز شریف/لیکچر

مزید :

صفحہ اول -