ڈاکٹر رتھ فا ؤکا مشن آگے لے کر چلیں گے

ڈاکٹر رتھ فا ؤکا مشن آگے لے کر چلیں گے
 ڈاکٹر رتھ فا ؤکا مشن آگے لے کر چلیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(آن لائن) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ آنجہانی ڈاکٹر رتھ فا ؤکے مشن کو آگے لے کر چلیں گے۔پاکستانی مدر ٹریسا آنجہانی ڈاکٹر رتھ فا ؤکی آخری رسومات میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ڈاکٹر رتھ فاؤ فرشتہ صفت انسان تھیں جنہوں نے انسانیت کی خدمت کی وہ مثال قائم کی جو انسانی تاریخ میں بہت کم لوگوں کے حصے میں آئی ہے۔ بطور میئر کراچی مجھے یہ اعزاز حاصل ہوا کہ میڈم رتھ فا ؤکے ساتھ مل کر کام کیا، نوجوانوں کو پیغام دوں گا کہ وہ موذی امراض کے خاتمے کیلئے ایسے لوگوں کی مدد کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔اس موقع پر میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ ڈاکٹر رتھ فا ؤکا انتقال انسانیت کیلئے بہت بڑا نقصان ہے، انہوں نے پوری زندگی جذام کے مریضوں کیلئے وقف کردی، حکومت پاکستان سے درخواست ہے کہ رتھ فا ؤکا مشن جاری رہنا چاہیے۔
فاروق ستار

مزید :

صفحہ اول -