انتخابی مہم کیلئے حمزہ شہباز نے خود پرویز ملک کا نام دیا،رانا ثنااللہ
لاہور (جنرل رپورٹر )صوبائی وزیر قانو ن رانا ثنااللہ خان نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کے لئے بھی وزیر اعلیٰ شہباز شریف اور دوسری سینئر قیادت جتنے سکیورٹی خدشات ہیں، پنجاب میں جتنے بھی ضمنی انتخابات ہوئے ہیں حمزہ شہباز نے قیادت کے طور پر آخری جلسہ کیا ہے، اجلاس میں حمزہ شہباز نے خود این اے 120کی انتخابی مہم کے انچارج کیلئے پرویز ملک کے نام دیا ۔گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ حمزہ شہباز شریف سکیورٹی خدشات کے باعث روزانہ کی بنیاد پر کسی حلقے میں نہیں جا سکتے اور اب تک پنجاب میں جتنے بھی ضمنی انتخابات ہوئے ہیں حمزہ شہباز نے قیادت کے طور پر آخری جلسے سے خطاب کیا ہے تاہم وہ سارے معالات کو دیکھتے ہیں ۔علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن) کے ترجمان کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) میں اختلافات مخالفین کی خواہش ہوسکتی ہے جو کبھی پوری نہیں ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ لاہور کا صدر ہونے کی وجہ سے پرویز ملک کو انچارج مقرر کیا گیا ہے جبکہ مریم نواز اور حمزہ شہباز ان کے شانہ بشانہ کام کریں گے ۔