میاں صاحب پاناما کمپنیاں بچانا چاہتے ہیں مگر قوم انصاف کی منتظر ہے :بلاول بھٹو
کراچی (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ گاڈ فادر ہو یا چھوٹا ڈان جے آئی ٹی میں پیش ہوکر عجیب باتیں کرتے ہیں۔ میاں صاحب کو قوم کی فکر نہیں بس پانامہ کمپنیاں بچانا چاہتے ہیں،خان صاحب کی تبدیلی ٹویٹر تک محدود ہے ۔وہ سندھ حکومت کی جانب سے نیشنل ہائے وے پر منزل پمپ کے مقام پر تعمیر کیے گئے فلائی اوور کا افتتاح کے موقع ہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔ بلاول بھٹوزرداری نے حکمرانوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کہتے ہیں مشرف کے دور میں کڑا احتساب ہوا، کیا احتساب یہ تھا کہ آپ معافی مانگ کر ملک سے چلے گئے۔گاڈ فادر ہویا چھوٹا ڈان جے آئی ٹی میں پیش ہوکر عجیب باتیں کرتے ہیں۔بے نظیر بھٹو کے دور میں ان کے احتساب کی باتیں کرتے ہیں۔نواز شریف معافی نامہ لکھ کر ملک سے بھاگے تھے۔میاں صاحب کو قوم کی فکر نہیں بس پاناما کمپنیاں بچانا چاہتے ہیں مگرقوم انصاف کی منتظر ہے ۔انھوں نے عمران خان پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب کی تبدیلی ٹویٹر تک محدود ہے۔پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں محکمہ صحت نجی شعبے کو دے کر بیڑا غرق کردیا ۔انھوں نے کہا کہ میں کراچی میں ترقیاتی سرگرمیوں پر سندھ حکومت سے بہت خوش ہوں۔کراچی کی صفائی کا نظام بھی بہتر ہوتا جارہا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں پی پی کو کراچی سے حصہ ملے گا۔انھوں نے کہا کہ سندھ میں ریکارڈ مدت میں ترقیاتی منصوبے مکمل ہورہے ہیں۔