عمران خان نے25 سے26بلین جھوٹ بولے،یو ٹرن لیے ٗمریم اور نگزیب

عمران خان نے25 سے26بلین جھوٹ بولے،یو ٹرن لیے ٗمریم اور نگزیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اور نگزیب نے کہاہے کہ عمران خان صاحب آپ نے ساڑھے تین سال میں 25 سے26بلین جھوٹ بولے اور یو ٹرن لیے ،شکر ہے خان صاحب ساڑھے تین سال میں آپ نے ایک درخت تو لگایایہ بھی نہ لگاتے تو کے پی کے عوام کو کیا منہ دکھاتے ٗ نیب کو خط خیبر پی کے کے عوام لکھ رہے ہیں خان صاحب روئیں مت اور اپنی کرپشن کا جواب نیب کو دیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ خان صاحب آپ کو جہاں اور جس جگہ موقع ملتا ہے آپ ایک اور جھوٹ بولتے ہیں۔ خان صاحب آپ اور آپ کے وزراء پرجب کرپشن کا الزام لگتا ہے تو اور رونا شروع کر دیتے ہیں اور ساڑھے تین سال سے دوسروں پر جھوٹے الزام لگاتے ہوئے آپ کو شرم نہیں آتی۔ خان صاحب ،اب رونے سے فرق نہیں پڑے گا، کام کرنے کا وقت گزر گیا دوسروں پر جھوٹی الزام تراشی کرتے ہوئے آپ کو شرم نہیں آتی۔مریم اور نگزیب نے کہاکہ خان صاحب اور تو اپ سے کچھ ہوا نہیں تاہم اچھی بات ہے اپ نے درخت لگانے شروع کر دئیے۔ خان صاحب آپ کی ناکامی کے پیچھے اپ کی جھوٹ بولنے کی عادت، منفی سیاست اور حسد ہے۔

مزید :

صفحہ اول -