بھارت کی 4 ریاستوں میں انتخابات ،آسام میں بی جے پی تامل ناڈو میں جے للیتا،مغربی بنگال میں ممتا بینرجی کی پارٹی کامیاب
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی چار ریاستوں میں انتخابات کے بعد غیرسرکاری نتائج سامنے آگئے، حکمران جماعت بی جے پی نے آسام میں جیت کا اعلان کر دیا�آ اور تامل ناڈو میں جے للیتا کی جماعتوں نے برتری حاصل کر لی۔ آسام میں بی جے پی نے 86 نشستوں کے ساتھ میدان مار لیا جبکہ کانگریس کے حصے میں 25 نشستیں آئیں۔ مغربی بنگال میں ممتا بینر جی کی جماعت ٹی ایم سی نے 211 نشستوں کے ساتھ فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔ تامل ناڈو میں وزیر اعلیٰ جے للیتا کی جماعت اے ڈی ایم کے کو 134 نشستیں ملیں جبکہ ڈی ایم کے 99 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔ کیرالہ میں بائیں بازو کی جماعتوں کے اتحاد ایل ڈی ایف نے 91 نشستوں پر کامیابی حاصل کر ل