شہباز شریف کو مسلم لیگ ن کی سربراہی کیلئے آگے آنا چاہیے ،ریاض حسین پیرزادہ

شہباز شریف کو مسلم لیگ ن کی سربراہی کیلئے آگے آنا چاہیے ،ریاض حسین پیرزادہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(صباح نیوز) وزیربرائے بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو مسلم لیگ ن کی سربراہی کے لیے آگے آنا چاہیے ورنہ پارٹی میں خلاء پیدا ہو گا، پاکستان میں انصاف کے لیے چار ایماندار ججوں کی ضرورت ہے چاہے مسلم لیگ ن فراہم کرے یا فوج،قوم کو انصاف چاہیے، وقت آگیا کہ پارلیمانی رہنما اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ دیں شکر ہے کہ ختم نبوتؐ ترمیمی بل پاس ہوتے وقت ایوان میں نہیں تھا۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے نیشنل پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہ ملک کو چار ایماندار ججوں کی ضرورت ہے چاہے مسلم لیگ ن فراہم کرے یا فوج، قوم کو انصاف چاہیے وقت آگیا ہے کہ انصاف کے تقاضوں کو پورا کر کے انصاف کیا جائے انصاف فوج نہیں دے سکتی اور نہ ہی پارلیمینٹ نے عوام کو انصاف دیا عام آدمی کو آج بھی سرکاری اداروں تک رسائی نہیں ہے حکومتیں عوام کو نہ انصاف دیتی ہیں اور نہ ہی کرپشن کو روکا جاتا ہے۔ انصاف کرنے کے لیے سپریم کورٹ کو کسی آئین و قانون کی ضرورت نہیں یہ اللہ کا حکم ہے سچائی اور انصاف کے بغیر معاشرے قائم نہیں رہ سکتے ہیں ملکی مسائل کا حل نگران حکومت میں نہیں ہے اور نہ ہی ٹیکنو کریٹ کی ہمیں ضرورت ہے صرف چار ایماندار ججوں کی ضرورت ہے چاہے وہ مسلم لیگ ن مہیا کر دے یا فوج پاکستان قوم کو انصاف دیا جائے۔ وقت آگیا ہے کہ پارلیمان کے ضمیر کے ساتھ کھڑا ہونا پڑے گا ووٹ ضمیر کا ہوتا ہے اس پر پابندی نہیں ہونی چاہیے وقت آگیا ہے کہ صحیح اور غلط کا فیصلہ کیا جائے، انہوں نے کہا کہ شہباز شریف فیلڈ میں کام کرتے ہیں عوامی رائے کا علم ہے اور وہ صحیح مشورے دیتے ہیں شہباز شریف کو مسلم لیگ ن کی سربراہی کے لیے آگے آنا ہو گا اگر نہیں آئیں گے تو پارٹی میں خلاء پیدا ہو گا تقریب سے پریس کلب کے صدر شکیل انجم اور عمران ڈھلوں نے بھی خطاب کیا۔
ریاض حسین پیرزادہ

مزید :

صفحہ اول -