سی پیک پوری دنیا کیلئے گیم چینجر بن گیا، جرمنی نے بھی شمولیت کا اظہار کردیا

سی پیک پوری دنیا کیلئے گیم چینجر بن گیا، جرمنی نے بھی شمولیت کا اظہار کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ 2 دوست ملکوں کے باہمی تعاون سے شروع ہوا تھا لیکن اب یہ نہ صرف خطہ بلکہ پوری دنیا کیلئے گیم چینجر کی حیثیت اختیار کرگیا ہے اور دنیا کی بڑی بڑی طاقتیں اس میں شمولیت کی خواہش ظاہر کر رہی ہیں۔ کچھ روز پہلے برطانیہ نے سی پیک میں شمولیت کی خواہش ظاہر کی تھی اور اب یورپ کے معاشی انجن جرمنی نے بھی اس میں شمولیت کیلئے رضامندی ظاہر کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ سے جرمنی کی سفیر اینا لیپل نے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی اور استحکام کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر مشیر قومی سلامتی نے جرمن سفیر کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر عالمی دباؤبڑھانے کی ضرورت ہے ، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔ناصر جنجوعہ نے افغانستان کے حوالے سے بھی گفتگو کی اور کہا کہ افغانستان میں امن کی کوششوں کو افغان زاویہ نگاہ سے نہیں دیکھنا چاہیے، پاکستان افغانستان سمیت خطے میں امن کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ابھرتا ہوا ملک ہے اور جلد عالمی تجارت کیلئے عظیم رابطہ کار بن جائے گا۔جرمن سفیر اینالیپل نے مشیر قومی سلامتی سے ملاقات کے دوران سی پیک منصوبے میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا اور گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں میں بہترین تعلیمی اور معاشی تعلقات ہیں، جرمنی یورپ میں پاکستان کا دوسرا بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور پاکستان کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ جرمن کمپنیاں سی پیک میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی رکھتی ہیں۔ سی پیک میں جرمن سرمایہ کاری سے دو طرفہ تجارت کو بھی فروغ ملے گا۔
سی پیک

مزید :

صفحہ اول -