بھٹو کا مقابلہ ضیا ء الحق سے تھا اور میرا مقابلہ آمر کی باقیادت کیساتھ ہے : بلاول

بھٹو کا مقابلہ ضیا ء الحق سے تھا اور میرا مقابلہ آمر کی باقیادت کیساتھ ہے : ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کا مقابلہ ضیاء الحق سے تھا اورمیرا مقابلہ جنرل ضیاء الحق کی باقیات کے ساتھ ہے۔فیصل آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاناما سکینڈل اصل میں کرپشن کا میگا سکینڈل ہے اور میاں نواز شریف پاکستانی عوام کے ساتھ بہت بڑا ہاتھ کر رہے ہیں مگرپی پی پی انہیں روکے گی۔ کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ پی پی پی کو پنجاب بھر میں مزید مضبوط کریں تاکہ آنے والے وقت میں اکثریت سے کامیاب ہو کر اپنے منشور روٹی‘ کپڑا اورمکان پر بھرپور انداز میں کام کر سکے اورملک میں غربت کا خاتمہ ہو سکے،دریں اثناء اپنے اعزاز میں منعقدہ عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ فیصل آباد کے عوام نے کرپشن کے خلاف باہر نکل کرپی پی پی کے ساتھ کھڑے ہونے کے عزم کا ثبوت دیا ، فیصل آباد پی پی پی کا ایک مضبوط قلعہ ہے اور آنیوالا وقت بتائے گا کہ فیصل آباد کے عوام اب بھی پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں،عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے سابق سٹی صدر رانا مشتاق خاں نے کہا کہ ن لیگ کے دور میں بجلی اور گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ کے باعث ٹیکسٹائل انڈسری بدترین تباہی کا شکار ہو رہی ہے جبکہ پی پی پی کے دور حکومت میں رانا محمد فاروق سعید خاں کو وفاقی وزیر ٹیکسٹائل بنایا گیا تھا جس سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو بہت سہارا ملا تھا جس سے وہ ترقی کی طرف گامزن ہوئی تھی لیکن موجودہ حکومت انڈسٹری کی بہتری کیلئے صرف بیان بازی کی حد تک کام لے رہی ہے لیکن عملی طور پر کچھ بھی نہ کر رہی ہے۔سابق نائب صدر چیمبر آف کامرس محمد بوٹا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد میں ہائی کورٹ کابینچ بنایا جائے جس پر پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے فیصل آباد میں ہائی کورٹ بنچ کے قیام کے اعلان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلہ میں وہ ہر ممکن مدد کرنے کے ساتھ قومی اسمبلی میں قرارداد بھی پیش کرینگے۔قبل ازیں بلاول بھٹو زرداری نے سابق سٹی صدر رانا مشتاق خاں کے گھر جا کر ان کی والدہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی، بعدازاں ویلنشیاء کالونی میں سابق ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری اعجاز احمد کے گھر پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم‘ پارٹی مسائل، تنظیم نو سے متعلق میٹنگ اور انٹرویو کئے۔ میٹنگ میں سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف‘ ایم این اے چوہدری منظور وسان‘ قمر الزمان کائرہ‘ ندیم افضل چن‘ رانا آفتاب احمد خاں‘نیئر حسین بخاری‘ رانا محمد فاروق سعید‘ نیئر حسن ڈار بھی موجود تھے جبکہ آئندہ الیکشن میں پارٹی کی ٹکٹوں کے حوالے سے فیصل آباد کے ریاض شاہد دلیر‘چوہدری اعجاز احمد‘ سعید اقبال‘ رائے شاہجہاں خاں کھرل‘رانا صدیق اکبر‘رانا مشتاق احمد خاں‘ سید حسن مرتضیٰ‘ دستگیر خاں‘ شیخ محمد اسلام‘زکریا خاں‘ملک اصغر علی قیصر‘ٹوبہ ٹیک سنگھ سے نیلم جبار‘ذوالفقار علی زلفی‘ کامران بخاری‘صفدر سلیم‘ کاوش علی‘ میاں ناصر‘محمد نواز نے انٹرویو دیئے۔
بلاول بھٹو زرداری

مزید :

صفحہ اول -