ایم کیوایم پاکستان اورلندن ایک ہے

ایم کیوایم پاکستان اورلندن ایک ہے
 ایم کیوایم پاکستان اورلندن ایک ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور پی ایس 114کے کامیاب امیدوار سعید غنی نے کہا ہے کہ ایم کیوایم لندن اورایم کیوایم پاکستان میں کوئی فرق نہیں،ان لوگوں کی تربیت وہی بانی ایم کیوایم والی ہی ہے۔الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ پی ایس 114کے ضمنی انتخاب میں 12 سے زائدپولنگ اسٹیشنوں پرپولنگ یکطرفہ رہی،ایم کیوایم کے امیدوارکوجیتنے کی کوئی امید نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کے روزدھاندلی کی کوئی شکایت درج نہیں کرائی گئی،ایم کیوایم کے رہنماوں نے خودمجھے مبارکباد دی۔سعید غنی کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم آج بھی روایتی ہتھکنڈوں سے بازنہیں آرہی، پچھلے انتخابات میں ایم کیوایم کے لوگ ربڑکے انگوٹھوں کیساتھ پکڑے گئے،ان لوگوں نے ہمارے گھروں پرفائرنگ بھی کروائی،ہمیں ان سے نمٹناآتاہے۔انہوں نے دعوی کیا کہ پی ایس114میں پی پی کے ووٹوں میں اضافہ اورایم کیوایم کے ووٹ کم ہوئے۔
سعید غنی

مزید :

صفحہ اول -