بجلی کی قیمت میں 2 روپے 13 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی منڈی میں خام تیل کی کم قیمتوں کے باعث بجلی پیدا کرنیوالا ایندھن مسلسل سستا ہونے سے مقامی سطح پر بجلی 2 روپے 13 پیسے فی یونٹ سستی ہو سکتی ہے، مگر اسکا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کی درخواست نیپرا میں دائر کرنے پر عوامی شنوائی 25 جولائی کو رکھی گئی ہے۔بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق زرعی صارفین اور 300 یونٹس سے کم بجلی استعمال کرنیوالوں پر نہیں ہوگا جس کی وجہ یہ ہے کہ ان دونوں صارفین کو پہلے ہی سبسڈی دی جا رہی ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے یہ موقف اختیار کیا ہے کہ جون کے مہینے میں بجلی کے یونٹ کی قیمت 6 روپے 83 پیسے وصول کی گئی جبکہ اس کی اصل قیمت 4 روپے 70 پیسے بنتی ہے۔ اسلئے یہ ضروری ہے کہ صارفین کو 2 روپے 13 پیسے فی یونٹ کے حساب سے واپس کیے جائیں۔
بجلی قیمت