جے آئی ٹی دستاویزات قابل سماعت نہیں ، العزیزیہ سٹیل ملز کی دستاویزات اور بینک سٹیٹ منٹس موجود ہیں : مسلم لیگ (ن)

جے آئی ٹی دستاویزات قابل سماعت نہیں ، العزیزیہ سٹیل ملز کی دستاویزات اور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز اور مائزہ حمید نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کی دستاویزات قابل سماعت نہیں ہیں‘ عزیزیہ سٹیل ملز کی دستاویزات اور بینک سٹیٹمنٹس موجود ہیں‘ پوری دنیا میں نواز شریف کے خلاف ثبوت ڈھونڈھے جارہے ہیں مگر کچھ بھی نہیں ملا‘ جے آئی ٹی رپورٹ میں مشینری کی منتقلی سے متعلق غلط بیانی کی گئی‘63 ملین ریال کی مشینری کی منتقلی کا ریکارڈ موجود ہے‘ عمران خان خود انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش نہیں ہوتے‘ کیا قانون صرف ایک شخص کے لئے ہے؟ فلیٹس کی ملکیت اور دیگر دستاویزات ثبوت سمیت پیش کردیئے گئے ہیں‘ مریم نواز کا کیس میں نام ہی نہیں ہے پھر بھی انہیں جے آئی ٹی میں بلایا گیا‘ جے آئی ٹی اپنی تشکیل سے ہی متنازعہ بن چکی تھی‘ 2018ء کے انتخابات کے لئے مسلم لیگ (ن) کا میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے۔ وہ جمعرات کو سپریم کورٹ کے باہر پانامہ کیس کی سماعت کے دوران میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے اندر مشینری کی نقل و حمل کا کوئی ریکارڈ نہیں ہوتا اگر کوئی بھی مشینری ملک سے باہر جائے تو پھر کسٹم کا اطلاق ہوتا ہے ورنہ نہیں۔ جے آئی ٹی رپورٹ میں مشینری کی منتقلی کے بارے میں غلط بیانی کی گئی ہے۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین نے پانامہ کیس کو سیاسی بیساکھی کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کی ہے، عدالت نے توثیق کردی ہے کہ وزیراعظم پر کسی دور اقتدار میں کرپشن ثابت نہیں ہوئی اور نہ ہی اختیارات کا غلط استعمال کیا گیا‘ وزیراعظم کے خلاف مقدمہ کرپشن کا نہیں اقتدار کی ہوس کا تھا‘ بنی گالہ کے ایک شخص کی ذہنی حالت پر مجھے شدید تشویش ہے، وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سیاسی میدان میں ہمیں شکست نہیں دے سکتی ‘ وزیراعظم ہر فورم پر سرخرو ہوئے ہیں، کبھی کسی جگہ استثنیٰ نہیں لیا، ہر فورم پر پیش ہوئے، پوری قوم اس عمل کو دیکھ رہی ہے، رکن قومی اسمبلی و مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ہم نے کوئی غلط کام نہیں کیا اس لئے ہمیں سزا اور جزا کی کوئی فکر نہیں، وزیراعظم پر کرپشن کا الزام لگانے والے آج بھاگ رہے ہیں۔وہ جمعرات کو سپریم کورٹ کے باہر پانامہ کیس کی سماعت کے دوران میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ نوازشریف کی جگہ دوسرے وزیر اعظم کے آپشن پر غور نہیں کیا جارہا ، (ن) لیگ میں کوئی توڑ پھوڑ نہیں ہو رہی ، نواز شریف پر الزام ڈھونڈا جا رہا ہے ، وہ گلف سٹیل مل میں حصہ دار نہیں تھے ، ہمیں چین کا آئٹم بم لگانے کی کیا ضرورت ہے ، ہمارے پاس اپنا ایٹم بم ہیں،بھارت کا کولڈ سٹارٹ ڈاکٹرائن کا مقابلہ کیلئے ہم نے بھی ٹیکنیکل ہتھیار نصب کئے ہوئے ہیں ، نواز شریف ایک سیاستدان ہیں اور تفتیش کیلئے اپنے ماتحت لوگوں کے سامنے پیش ہوئے، ہمارے خلاف نہ عدلیہ سازش کر رہی ہے نہ فوج ، دونوں ادارے اپنی اپنی آئینی حدود میں کام کر رہے ہیں ، تمام ملکی ادارے پاکستان کی ترقی اور سلامتی کیلئے ایک پیج پر ہیں،دشمن چاہتا ہے کہ ہم دہشت گردی کی جنگ میں الجھے رہیں، ہمیں چین کا ایٹم بم لگانے کی کیا ضرورت ہے۔ خواجہ آصف نے کہاکہ جے آئی ٹی کی تفتیش کے عمل پر سوالات اٹھتے ہیں۔ نواز شریف ایک سیاستدان ہے اور تفتیش کیلئے ان لوگوں کے سامنے پیش ہوا جو اس کے ماتحت تھے۔ نواز شریف نے اپنا پور خاندان جے آئی ٹی کے سامنے پیش کیا اور خود بھی پیش ہوئے۔ خواجہ محمد آصف نے انکشاف کیاہے کہ سابق وفاقی وزیرا اطلاعات و نشریات اور تحریک انصاف میں حال ہی میں شامل ہونے والی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کیلئے قیادت سے رابطہ کئے تھے ، میرے رائے لینے کے بعد وزیر اعظم نے ان کی پیشکش مسترد کر دی تھی

مسلم لیگ (ن)

مزید :

صفحہ اول -