11ماہ گزر گئے، لاہور سمیت پنجاب بھر میں ویلفیئر آفیسر تعینات نہ ہو سکے

11ماہ گزر گئے، لاہور سمیت پنجاب بھر میں ویلفیئر آفیسر تعینات نہ ہو سکے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(رپورٹ: یو نس با ٹھ) پنجا ب با لخصو ص صو با ئی دارالحکو مت میں 11ما ہ گز ر نے کے با وجود ویلفیئر آفیسر تعینا ت نہ ہو سکے۔ سا بق آئی جی پو لیس پنجا ب نے فلاح وبہبود اور شہداء کے اہل خانہ کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے لاہور کے ہر سرکل میں ایک ایک سرکل ویلفیئر آفیسر تعینات کرنے کا فیصلہ کیاتھا۔ تھانوں کے ایس ایچ اوز شہداء اور زخمیوں کے فنڈز میں بھی مبینہ ملی بھگت سے ہیر پھیر کرتے تھے جس کی وجہ سے ان فنڈز میں کئی بد عنوانیاں سامنے آ رہی تھیں ،ذرا ئع کے مطا بق سر کل افسر تعینا ت کر نے کی بجا ئے اب متعلقہ اہلکا رو ں کو سی سی پی او آفس میں مو جو د اکا ؤنٹ برا نچ میں رابطہ کر نے کا کہہ دیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سا بق آئی جی پو لیس پنجا ب مشتا ق احمد سکھیرا نے لا ہور میں پو لیس کی فلا ح و بہبود ، ان کے بچو ں کی تعلیم سمیت دیگر معا ملا ت کوحل کر نے کیلئے صوبہ بھر میں ویلفیئر آفیسر تعینا ت کر نے کا حکم دیا تھا ،تا ہم لاہور کے ہر سرکل میں ایک ایک سرکل ویلفیئر آفیسر تعینات کر نے کا فیصلہ تا حا ل جو ں کا تو ں پڑا ہے ، فیصلے کے مطا بق سرکل کے تھا نوں کی صفائی ، ملاز مین کی رخصت ،شہداء کے اہل خانہ کی ویلفیئر ،زخمی ملازمین کی عیادت اور سرکل میں شامل تمام تھانوں کے معاملات کی ذمہ دار ی ان کی ڈیو ٹی میں شا مل تھی ،اس حوالے سے سرکل ویلفیئر آفیسر تھانوں کی صفائی، اہلکاروں کی ویلفیئر اور شہید، زخمی اہلکاروں کی فلاح وبہبود کا خیال رکھنے کے متعلق لا ہور کے کچھ اہلکارو ں کو تر بیت بھی دی گئی ۔ مختلف تھانوں سے تعلق رکھنے والے پولیس اہلکاروں نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس اطلا ع پر 11ماہ قبل شہر بھر کے تھانوں کے ایس ایچ اوز نے ان سرکل آفیسرزکی تعیناتی سے پہلے ہی اعلیٰ افسرا ن تک شکا یت سے بچنے کیلئے تھانوں میں صفائی مہم ، تھانوں کی راہداریوں سمیت غسل خانوں کو بھی تیزاب کی مدد سے چمکانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا تھا ۔ذرائع نے دعویٰ کیاہے کہ کئی تھانوں کے ایس ایچ اوز شہداء اور زخمیوں کے فنڈز میں بھی مبینہ ملی بھگت سے ہیر پھیر کرتے ہیں جس کی وجہ سے ان فنڈز میں کئی بد عنوانیاں سامنے آ رہی تھیں ۔ذرا ئع کے مطا بق سر کل افسر تعینا ت کر نے کی بجا ئے اب متعلقہ اہلکا رو ں کو سی سی پی او آفس میں مو جو د اکا ؤنٹ برا نچ میں رابطہ کر نے کا کہہ دیا گیا ہے ۔
ویلفیئر آفیسر

مزید :

صفحہ اول -