بھارتی حکومت کی ڈاکٹر ذاکر نائیک کیخلاف کارروائی ، 18 کروڑ روپے سے زائد کی املاک ضبط

صفحہ اول

نئی دہلی ( نیٹ نیوز ) انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی مرکزی ایجنسی این آئی اے نے معروف اسلامی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اسلامک ریسرچ فاونڈیشن اور دیگر ادارے کی 18 کروڑ روپے سے زائد کی املاک ضبط کر لی ہیں۔ این آئی اے نے ذاکر نائیک کے خلاف دوسرا نوٹس جاری کر کے انہیں 30 مارچ کو پیش ہونے کا بھی حکم دیا ہے۔ خیال رہے کہ بنگلہ دیش میں گزشتہ سال ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد ڈاکٹر ذاکر نائیک کی سرگرمیوں پر شبہ ظاہر کیا گیا تھا۔ جس کے بعد بھارتی حکام نے تعصب کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کیخلاف کارروائی کا ا?غاز کر دیا۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک کیخلاف گزشتہ سال مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔