کشن گنگا ڈیم پر مذاکرات میں تاخیر پاکستان کی وجہ سے ہوئی

کشن گنگا ڈیم پر مذاکرات میں تاخیر پاکستان کی وجہ سے ہوئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( ما نیٹر نگ ڈیسک ) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کشن گنگا ڈیم پر مذاکرات میں تاخیر ہماری وجہ سے ہوئی ہے۔ پاکستان کی سستی کی وجہ سے مذاکرات تاخیر کا شکار ہوئے دنیا نیوز کے پروگرام ’’نقطہ نظر میں خواجہ آصف کی ایک ویڈیو دکھائی گئی جس میں چینلزکی لائیو ٹرانسمیشن کے دوران وہ کہہ رہے ہیں کہ میں آپ لوگوں کو یہ بتانا چاہ رہا ہوں کہ کشن گنگا ڈیم پر پاک بھارت مذاکرات کی تاخیر حکومت پاکستان کی وجہ سے ہوئی ہے۔اس ویڈیو پر نامور تجزیہ کار مجیب الرحمان شامی کا کہنا تھا کہ چینلز ان کی براہ راست کوریج کر رہے ہیں ، ان کے سامنے کیمرے ہر بات ریکارڈ کر رہے ہیں اور وہ ’’ آف دی ریکارڈ ‘‘ بات کر رہے ہیں جس کی وجہ شاید ان کی بے وقوفی یا حد سے زیادہ معصومیت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواجہ آصف سپریم کورٹ کی جانب سے آنے والے فیصلے کے بعد حد سے زیادہ خوش و خرم نظر آرہے ہیں۔ اس لئے وہ بھول گئے کہ آف دی ریکارڈ باتیں کیمروں کے سامنے نہیں کی جاتیں.
خواجہ آصف

مزید :

صفحہ اول -