شاید مجھے ٹرمپ کے امریکہ میں خوش آمدید نہ کہا جائے، برطانوی ماہر طبیعیات

صفحہ اول

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی ماہر طبیعیات سٹیفن ہاکنگ نے کہا ہے کہ وہ امریکا میں سائنسدانوں سے ملنا چاہتے ہیں لیکن ڈر ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکا میں انہیں خوش آمدید نہیں کہا جائے گا۔برطانوی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سٹیفن ہاکنگ کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ان لوگوں نے منتخب کیا جو معاشرے میں خود کو محروم تصور کرتے اور عالمگیریت کے خلاف علم بغاوت بلند کر چکے تھے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی ترجیح بھی اپنے ووٹرز کو خوش کرنا ہے۔ سٹیفن ہاکنگ نے کہا کہ انہیں امریکی صدر کی ماحولیاتی پالیسیوں پر تحفظات ہیں۔ وہ امریکا میں سائنسدانوں سے ملنا چاہتے ہیں تا کہ خلا میں تحقیق کے لیے ننھے روبوٹ بھیجنے پر گفتگو کر سکیں۔ تاہم برطانوی سائنسدان نے خدشے کا اظہار کیا کہ انہیں شاید ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکا میں خوش آمدید نہیں کہا جائے گا۔
برطانوی ماہر طبیعیات