بھارتی ہٹ دھرمی ، متنازعہ ڈیموں پر مذاکرات سے انکار ، پاکستان کا راتلے ڈیم کا معاملہ عالمی ثالثی عدالت میں اٹھانے کا عندیہ

بھارتی ہٹ دھرمی ، متنازعہ ڈیموں پر مذاکرات سے انکار ، پاکستان کا راتلے ڈیم کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک/ آن لائن) سندھ طاس معاہدے پر پاکستان اور بھارت میں ہونے والے مذاکرات کا پہلا دور بھارت کی روایتی ہٹ دھرمی کے باعث بے نتیجہ ختم ہوگیا۔ مذاکرات کے دوران پاکستان نے بھارت کے راتلے ڈیم کا معاملہ عالمی ثالثی عدالت میں اٹھانے کا عندیہ دیا ۔ بھارتی وفد نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کعرے ہوئے کشن گنگا راتلے ڈیم کے ڈیزائن دکھانے اور متنازعہ ڈیموں پر بات کرنے سے انکار کردیا۔ سندھ طاس معاہدے پر پاکستان اور بھارت کے مذاکرات اسلام آباد میں ہوئے۔ اجلاس کے دوران پاکستان نے بھارت کے راتلے پن بجلی منصوبے پر اعتراض اٹھایا اور اس پر مزید بات چیت کرنے سے انکار کرتے ہوئے معاملہ عالمی ثالثی عدالت لے جانے کا عندیہ دیا۔ پاکستان نے بھارت کے مزید تین پن بجلی منصوبوں پر بھی اعتراض اٹھایا۔ ذرائع کے مطابق سندھ طاس معاہدے کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان نے تینوں ڈیموں کے ڈیزائنوں پر اعتراضات اٹھائے لیکن بھارت کی طرف سے کوئی ٹھوس جواب سامنے نہیں آسکا۔ پاکستانی حکام پر امید ہیں کہ اس معاملے پر بھارت کسی حد تک پاکستان کے اعتراضات تسلیم کر سکتا ہے۔دوسری جانب بھارتی وفد نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اجلاس کے دوران متنازعہ ڈیموں پر بات کرنے سے انکار کردیا۔ بھارتی وفد نے موقف اختیار کیا چونکہ اجلاس کے مینڈیٹ میں یہ بات شامل نہیں اس لیے اس پر کوئی بات نہیں کریں گے بلکہ اجلاس کے مینڈیٹ کے مطابق صرف پانی کی تقسیم پر بات کریں گے۔ اجلاس کے دوران بھارت نے کشن گنگا اور رتلے ڈیم کے ڈیزائن بھی نہیں دکھائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے پہلے سیشن میں فریقین نے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا اور اجلاس آج دوسرے سیشن تک کیلئے ملتوی کردیا۔دریں اثناوفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے انڈس واٹر کمشنر کی سطح پر بات چیت کیلئے بھارتی وفد کی پاکستان آمد کا خیر مقدم کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان پانی پر اپنے مفادات کا تحفظ کریگا ٗپاک بھارت انڈس واٹر کمشنرز کے درمیان مذاکرات میں 3 متنازع ڈیموں کی تعمیر اور سیلاب کا ڈیٹا فراہم کرنے کے حوالے بات ہو گی ٗماضی میں دونوں ممالک کے درمیان کشن گنگا سمیت دیگر مسائل کے حل میں بہت زیادہ تاخیر کی گئی جس سے ہمارے مفادات کونقصان پہنچا ٗسندھ طاس معاہدے پر عمل درآمد دونوں ممالک کے مفاد میں ہے ٗکشن گنگا ڈیم کے حوالے سے ثالثی عدالت کے فیصلے پر زور دے رہے ہیں ٗراتلے ڈیم کے حوالے سے ہمارا موقف بڑا واضح ہے ۔ڈیم کی تعمیسندھ طاس معاہدے کے مطابق ہونی چاہیے ٗراتلے ڈیم کے حوالے سے آئندہ ماہ امریکہ میں مذاکرات ہوں گے جس میں ہم اپنے مفادات کا بھرپور تحفظ کرنے کی پوزیشن میں ہوں گے ۔ پیر کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر پانی وبجلی نے کہاکہ خواجہ آصف نے کہا کہ 14 اور 15 جولائی 2016ء کو پاکستان کے سیکرٹری پانی و بجلی کے بھارتی ہم منصب سے نیو دہلی میں ہونے والے مذاکرات کے بعد پاکستان نے ان دو تنازعات پر ثالثی کا راستہ اپنایا۔انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے پر مذاکرات 2015 سے تعطل کا شکار تھے ٗحکومتی کوششوں سے سندھ طاس معاہدے پر مذاکرات کا دوبارہ آغاز ہوا، ہم نے عالمی ثالثی عدالت اور امریکہ کی مدد سے تعطل کا شکار مذاکرات کو دوبارہ شروع کرانے کی کوشش کی۔

مزید :

صفحہ اول -