بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی ،شدید احتجاج

صفحہ اول

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا اور احتجاجی مراسلہ دیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق17اور 18مارچ کو بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاج کیا گیا، ڈی جی ساؤتھ ایشیا ڈلیک کی جانب سے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ دیا گیا، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 17مارچ کو لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے ایک خاتون شہید ہوئی ۔18مارچ کو نکیال سیکٹر پر بھارتی فائرنگ سے2بچے زخمی ہوئے، بھارت2003کے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے، بھارت سیز فائر معاہدے کی پاسداری کرے۔
پاکستان احتجاج