چارانٹرنیشنل ریسلر پاکستان پہنچ گئے

صفحہ اول

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں شوق سے دیکھے جانے والے کھیل ریسلنگ کے چار غیر ملکی کھلاڑی پاکستان پہنچ گئے۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق پروفیشنل ریسلنگ کے چار انٹر نیشنل کھلاڑی کراچی پہنچ گئے۔پاکستان آنے والے ریسلرز میں برطانیہ کے کیٹو نی آئرن ،الجزائر کے یاسین عثمانی ،امریکہ کے کیفلیش گورڈن اور پاکستانی نڑاد فرانسیسی بادشاہ خان پاکستان آئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چاروں کھلاڑی اپنے دورے کے دوران مختلف تقریبات میں شریک ہونگے اور پاکستان میں ریسلنگ کے کھیل کو مزید اجاگر کریں گے