خیرپور ، کوئلے سے بھرا ٹرک وین پر الٹ گیا ، 21مسافر جاں بحق ، 2زخمی
خیرپور(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبہ سندھ کے شہر خیرپور میں شاہ حسین بائی پاس پر کوئلے سے بھرا ٹرک، مسافر وین پر الٹنے کے نتیجے میں 21 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔اے ایس پی رائے مظہر اقبال کے مطابق کراچی سے پنجاب جانیوالا کوئلے سے بھرا ٹرک شاہ حسین بائی پاس پر رانی پور سے سکھر جانے والی مسافر وین پر الٹ گیا۔سول ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر غلام جعفر سومرو کے مطابق حادثے میں 20 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرزجائے وقوع پر پہنچی اور امدادی کاموں کا آغاز کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
خیرپور حادثہ