بیان گمراہ کن،فوج کی دیانت شکوک و شبہات سے بالا ہے :ڈی جی آئی ،ایس پی آر

بیان گمراہ کن،فوج کی دیانت شکوک و شبہات سے بالا ہے :ڈی جی آئی ،ایس پی آر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کچھ لوگوں کے اعلیٰ انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ سے متعلق بیانات بے بنیاد، گمراہ کن اور غلط ہیں ،پا ک فوج کی دیانت شک و شبہات سے بالا ہے۔آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ کچھ لوگوں کے اعلیٰ ترین انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ سے متعلق بیانات بے بنیاد، گمراہ کن اور غلط ہیں ،پا ک فوج کی دیانت شک و شبہات سے بالا ہے۔واضح رہے پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن نے نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا آئی ایس آئی کے سربراہ اور وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز کی قریبی رشتہ داری اور خاندانی تعلقات ہیں ، اسلئے سپریم کورٹ کی جانب سے پانامہ کیس کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی بے اثر ہوگی، شریف خاندان جے آئی ٹی کے سامنے نہیں ، جے آئی ٹی نواز شریف کے سامنے پیش ہوگی ۔جوڈیشل کمیشن بناتا تو میں خود جرح کرتا مجھے تب مزہ آتا یہ مقدمہ اہم تھا لیکن پیچیدہ نہیں تھا ، پانامہ کیس میں پیپلزپارٹی کا وزیراعظم ہوتا تو دو ماہ میں سزا ہوچکی ہوتی۔ پیپلزپارٹی کیلئے پیمانہ اور ان کیلئے پیمانہ اور ہے ،کچھ تو ہے جسکی پردہ داری ہے ، شریف برادران کو بچایا گیا ہے شریف برادران معاشرے کے بگڑے ہوئے بچے ہیں انہوں نے معاشرے کا حلیہ بگاڑ دیا ہے ماضی میں سپریم کورٹ پر حملہ کرا چکے ہیں پیپلزپارٹی نواز شریف کے استعفے کے مطالبے پر قائم ہے پیچھے نہیں ہٹے گی۔اس بیان کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا اعلیٰ ایجنسی کے سربراہ کے حوالے سے بعض لوگوں نے گمراہ کن بیان دیا ہے۔پاک فوج کی دیانت شک و شبہات سے بالا ہے اور کچھ لوگوں کے پریمئیرانٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ سے متعلق بیانات بے بنیاد ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر

مزید :

صفحہ اول -