سیاسی استحکام ناگزیرہے‘سیاستدان ماضی کی غلطیاں نہیں دہرائیں گے:وزیراعظم پرویز اشرف

سیاسی استحکام ناگزیرہے‘سیاستدان ماضی کی غلطیاں نہیں دہرائیں گے:وزیراعظم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(اے پی اے+مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ سیاست دان ناممکن کو ممکن بنانا جانتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ امید ہے ماضی کی غلطیاں نہیں دہرائی جائیں گی۔سرکاری خبر ایجنسی کو انٹرویو میںراجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی قیادت نے تاریخ سے سبق سیکھا ہے ملک کے تمام سیاسی قائدین محب وطن ہیں اور سیاست دان ناممکن کو ممکن بنانا جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی متفقہ تقرری جمہوری روایات کے عزم کی عکاس ہے مستقبل میں بھی سب مل کر چیلنجز کا مقابلہ کریں گے۔ راجا پرویز اشرف نے کہا کہ قومی اہمیت کے معاملات پر وہ دوسری سیاسی قیادتوں سے مشاورت کیلئے تیار ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا امید ہے سیاستدان ماضی کی غلطیاں نہیں دہرائیں گے۔انہوںنے کہا کہ صدر زرداری کی حکمت عملی کی وجہ سے پہلی بار جمہوری حکومت پانچ سال پورے کررہی ہے،سندھ میں پیپلز پارٹی کے سب سے زیادہ حامی موجود ہیں، اقتصادی اور سماجی ترقی کیلئے ملک میں سیاسی استحکام ناگزیر ہے۔

مزید :

صفحہ اول -