یوم پاکستان پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل ، اسلام آباد میں ایف 16طیاروں کی گونج ، جے ایف تھنڈرز کی گھن گرج ، ہیلی کاپٹروں کا شاندار فلائی پاسٹ

یوم پاکستان پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل ، اسلام آباد میں ایف 16طیاروں کی گونج ، جے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(فیصل شامی سے)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یوم پاکستان کی پریڈ کے سلسلے میں تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں،اس سلسلے میں گزشتہ روز شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں صبح آٹھ بجے سے لے کر سہ پہر 3بجے تک پاک فوج کے دستوں نے فل ڈریس ریہرسل کی گئی۔ اس دوران اسلام آباد کی فضاؤں میں ریہرسل میں حصہ لینے والے ایف سولہ طیاروں کی گونج اور جے ایف تھنڈر 17 طیاروں کی گن گرج سنائی دیتی رہی۔ پاکستان میں بنائے گئے جدیدترین میزائل، ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں بھی ریہرسل میں شامل تھیں ۔ اس موقع پر اسلام آباد سخت ترین حفاظتی انتظامات کئے گئے اور اس دوران جڑواں شہروں میں موبائل فون سروس بند رہی ۔ داخلی اور خارجی راستوں پر سخت ترین چیکنگ کے لئے علاوہ جگہ جگہ سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے گئے تھے ۔ہیلی کاپٹروں کے ذریعے فضائی نگرانی بھی کی جاتی رہی۔ریہرسل میں تینوں مسلح افواج کے دستوں ، اسلام آباد پولیس، سکاؤٹس، ایس ایس جی، ایف سی سمیت خواتین افسران کے دستوں نے بھی حصہ لیا۔ریہرسل کے دوران پاک فضائیہ کے ایف 16 لڑاکا طیارے، جے ایف 17 تھنڈر، ایف 7، میراج لڑاکا طیاروں سمیت پاک بحریہ، آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز نے شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا، نگرانی کرنے والے ایواکس طیاروں نے بھی سلامی پیش کی۔پاک فضائیہ کے شیر دل فارمیشن نے فضائی کرتب دکھائے جبکہ تینوں فورسز کے جوانوں نے پیرا ٹروپنگ کا بھی مظاہرہ کیا۔

مزید :

صفحہ اول -