امریکی مطالبہ تسلیم ،4 عرب ممالک نے قطر کو مطالبات کی فہرست پیش کردی

امریکی مطالبہ تسلیم ،4 عرب ممالک نے قطر کو مطالبات کی فہرست پیش کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(صباح نیوز)امریکہ کے مطالبے کے بعد سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے قطر کو مطالبات کی فہر ست پیش کرد ی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کا کہنا ہے عرب ممالک کی فہرست قابل عمل ہے بھی یا نہیں دیکھنا چاہتے ہیں۔امریکی ٹی وی کے مطا بق گزشتہ روز سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے اپنے مطالبات کی فہرست دوحہ کے حوالے کی، امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے مطالبات کی فہرست قطر کو ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا امریکہ دیکھنا چاہتاہے عرب ممالک نے قطر سے کیا مطالبات کئے ہیں اور آیا یہ قابل عمل ہیں بھی یا نہیں، ریکس ٹلرسن کا کہنا تھا قطر کے تنازع پر کویت کی ثالثی درست سمت میں جارہی ہے،سعودی عرب کویت کی ثالثی کی حمایت کرتا ہے، یاد رہے ایک روز قبل امریکہ محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدر نارٹ نے واشنگٹن میں بریفنگ کے دوران مطالبہ کیا تھا کہ سعودی عرب سمیت عرب ممالک قطر کو مطالبات کی فہرست فوری طور پر پیش کریں اور دوحہ کی ناکی بندی ختم کریں۔تاہم قطر کے حوالے کی جانیوالی مطالبات کی فہرست کے مندرجات کی تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آسکیں ۔

مزید :

صفحہ اول -