لاہور سمیت بیشتر شہروں میں رات گئے زلزلے کے شدید جھٹکے ،لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

لاہور سمیت بیشتر شہروں میں رات گئے زلزلے کے شدید جھٹکے ،لوگوں میں خوف و ہراس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی دارلحکومت اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کی شدت ریکٹر سکیل 6.2اور زلزلے کامرکز افغانستان تاجکستان کے سرحدی علاقے میں 86کلومیٹر گہرائی میں ریکارڈ کیا گیاہے۔تفصیلات کے مطابق بھارت،مقبوضہ کشمیر،افغانستان اور تاجکستان میں بھی شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں،زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہریوں میں خوف ہراس پھیل گیا اور مقامی لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے جبکہ پلازوں میں موجودلوگ چھتوں پر چڑھ گئے تاہم کسی قسم کے جانی و مالی نہیں ہوا ہے۔زلزلے کے جھٹکے لاہور،جہلم ،وہاڑی ،ملتان ،راولپنڈی ،پشاور ،مانسہرہ ،سوات بٹگرام شانگلہ مردان سمیت کئی دیگر شہروں میں محسوس کیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ 26 اکتوبر کو بھی ملک کے مختلف شہروں میں 8.1 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کی گہرائی 193 کلو میٹر زیر زمین تھی۔ زلزلے کے نتیجے میں اڑھائی سو سے زائد افراد جاں بحق اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔واضح رہے کہ 26 اکتوبر کو آنے والے زلزلے میں 250 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ 1500 سے زائد افراد زشدید زخمی بھی ہوئے تھے۔

مزید :

صفحہ اول -