وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کا چودھری نثار کو ٹیلی فون ،خیریت دریافت کی ، جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کا چودھری نثار کو ٹیلی فون ،خیریت دریافت کی ، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد/لاہور(اے این این) وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے وزیر داخلہ چودھری نثار سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کیااور جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔میڈیارپورٹ ک مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے لندن میں زیر علاج وزیر داخلہ چودھری نثار کو ٹیلی فون پر رابطہ کیا ان کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ ڈاکٹر (آج)بدھ کو فیصلہ کریں گے کہ ایک سرجری کی ضرورت ہے یا نہیں۔ ادھروزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی چودھری نثار علی خان کو ٹیلی فون پر رابطہ کر کے چودھری نثار کی خیریت بھی دریافت کی۔ ادھرمیڈیارپورٹ کے مطابق وزیرداخلہ دوبارہ ہسپتال داخل ہونے کے بعد وہ مزید ایک ہفتے تک وطن واپس نہیں آسکیں گے۔

مزید :

صفحہ اول -