کرپشن کیس، نیشنل بینک کے سابق صدر علی رضا 7ساتھیوں سمیت گرفتار

کرپشن کیس، نیشنل بینک کے سابق صدر علی رضا 7ساتھیوں سمیت گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی احتساب بیورو نے سندھ ہائیکورٹ میں سابق صدر نیشنل بینک علی رضا سمیت 7 ملزموں کی عبوری ضمانت کی منسوخی کے بعد عدالتی حکم پر انہیں گرفتار کرلیا گیا۔عدالت میں نیب نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان نے قومی خزانے کو 18 ارب سے زائد کا نقصان پہنچایا۔نیب نے بینک کے دو ریجنل چیفس اور جی ایم بنگلادیش کو بھی گرفتار کر لیا۔نیب حکام نے بتایا ہے کہ ریفرنس میں 16 ملزم نامزد ہیں جن میں سے سات بنگلادیشی باشندے مفرور ہیں۔نیب حکام نے مزید کہا ہے کہ ریفرنس میں گرفتار ملزموں کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

مزید :

صفحہ اول -