پیپلز پارٹی کی پنجاب بھر میں گو نواز گو ریلیاں شروع ، وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ

پیپلز پارٹی کی پنجاب بھر میں گو نواز گو ریلیاں شروع ، وزیر اعظم سے استعفے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی ) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر گزشتہ روز پیپلز پارٹی پنجاب نے صوبہ بھر کے ڈوثیرنل ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز پر گو نواز گو ریلیوں کا سلسلہ شروع کردیا ،اس سلسلے میں پیپلز پارٹی لاہور کے زیر اہتمام پریس کلب لاہور سے ایوان اقبال تک گو نواز گو ریلی نکالی گئی جس کی قیادت لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کی ، مہمان خصوصی کے طور پر مرکزی سیکرٹری اطلا عا ت چودھری منظور احمد شریک ہوئے جبکہ اشرف بھٹی ‘ عابد صدیقی‘ عدنان سرور گورسی‘ اورنگزیب برکی‘ میاں ایوب ‘ سہیل ملک‘ فیصل میر‘ بیرسٹر عا مر حسن‘ ثمینہ خالد گھرکی‘ حق نواز‘ نصیر احمد‘ اشرف خان‘ زاہد چودھری‘ اللہ یار‘ خالد بٹ‘ ظہور الحق ‘ سلیم مغل ‘ عمر اکبر ‘ راؤ شجاعت علی‘ بشارت صدیقی ‘ منشاء پرنس ‘وقاص منشاء پرنس‘ سکندر شاہ‘ ظفر ہادی‘ شہباز محمود بٹ اور زبیر کار دار‘ مرزا الیاس‘فاطر علی اور افضل بٹ سمیت جیالوں کی بڑی تعداد موجود تھی، شرکا ء نے حکومت مخالف بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جن پر گو نواز گو اور پارٹی نعرے درج تھے۔اس موقع پر خطاب میں عزیز الرحمن چن نے کہا ملک و قوم کو شریف خاندان سے چھٹکارا دلانا وقت کی اہم ضرورت ہے ،پیپلز پارٹی عوامی مفادات کا ہر حال میں تحفظ کرے گی، پیپلز پارٹی کی ریلی نے مخالفین کے ایوانوں میں لرزہ طاری کر دیا ہے ،ن لیگی حکومت پیپلزپارٹی کے بینرز اُتار کر احتساب سے بچ نہیں سکتے پوری، قوم پانامہ لیکس کا منطقی انجام چاہتے ہیں ،نواز شریف اخلاقی طور پر وزارت عظمیٰ کے عہدے پر رہنے کا حق کھو چکے ہیں ، مستعفی ہو جائیں تاکہ جمہوریت کو کسی قسم کو نقصان نہ پہنچے۔ن لیگ کی حکومت صرف ایسے منصوبے بناتی ہے جن میں کمیشن اور تشہیر کا وافرسامان ہو قومی دولت ناقص منصوبوں میں ضائع کرنا بھی کرپشن اور بے ایمانی ہے، پیپلز پارٹی کے حوصلے بلند ہیں اور بطور اپوزیشن اسمبلی کے اندر اور باہر عوام کے حقوق کیلئے بھرپور آواز بلند کر رہی ہے ، پاکستان کا مستقبل جمہوریت میں ہی پنہاں ہے اور بلاول بھٹو زرداری ہی اس ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔ شریف خاندان قانون کے شکنجے میں پھنس چکا ہے ہے اور قوم کی لوٹی ہوئی دولت کا حساب دینا پڑے گا۔اس موقع پر خطاب میں چوہدری منظور کا کہنا تھا آج بچہ بچہ نواز شریف سے استعفیٰ مانگ رہا ہے انکی چوری پکڑی جا چکی ہے، آج بلاول نے سینٹرل پنجاب میں احتجاج کی کال دی ہے کل کے پی کے بھی کرے گا بلوچستان گلگت بلتستان اور کشمیر والے بھی احتجاج کریں گے ۔میاں ایوب ، سہیل ملک ، اشرف بھٹی ،اورنگزیب برکی ، عابد صدیقی ،بیرسٹر عامر حسن نے اپنے خطاب میں سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ کیس کا جلد فیصلہ سنایا جائے۔اس موقع پر جیالوں نے الوادع الوادع نواز شریف الوادع ‘ مک گیا تیرا شو نواز گو نواز کے نعرے لگائے۔یہ امر بھی قبل ذکر ہے کہ شدید گرمی اور حبس کے باوجود لاہور کے جیالوں کی اچھی خاصی تعداد ریلی میں شریک تھی کچھ رہنما کارکنوں کے ساتھ آئے جبکہ کچھ رہنما روایتی انداز میں اکیلے آئے تصاویریں بنوائیں قیادت کو شکلیں دکھائیں اور پھر وہاں سے چل دئیے ۔
پی پی ریلی

مزید :

صفحہ اول -