پاناما کیس ، حسین نواز کا تحقیقاتی ٹیم کے 2ارکان پر عدم اعتماد ، تبدیل کرنے کی درخواست ، جے آئی ٹی نے 4اداروں سے ٹیمیں مانگ لیں
اسلام آباد(مانٹیرنگ ڈیسک،اے این این)وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز نے جے آئی ٹی کے دو ارکان کو تبدیل کرنے کی درخواست دیدی ۔نجی ٹی وی کے مطابق حسین نواز نے پاناما کیس کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی جوائنٹ انویسٹی گیشن میں سٹیٹ بنک اور ایس ای سی پی کے ارکان پر اعتراض اٹھاتے ہوئے رجسٹرار سپریم کورٹ کو درخواست دید ی ہے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ جے آئی ٹی کے مذکورہ دوارکان میں سے ایک کا تعلق پی ٹی آئی اور دوسرے کا تعلق آل پاکستان مسلم لیگ سے ہے۔حسین نواز کی طرف سے درخواست کو پاناما عملدرآمد کمیشن میں پیش کرنے کی درخواست کی گئی ۔
حسین نواز/درخواست
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے 4 اداروں سے ٹیمیں مانگ لیں۔ایس ای سی پی ، نیب ، ایف آئی اے اور سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنی ٹیمیں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی مدد کیلئے فراہم کردیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ، ایف آئی اے ،ایس ای سی پی اور سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ٹیمیں تشکیل دے کر ان کی خدمات جے آئی ٹی کے حوالے کردیں۔ایس ای سی پی نے 4 ممبرز کی ٹیم کا انتخاب کیاہے، ایس ای سی پی کی ٹیم میں حماد جاوید ، خرم حسن، انوار ہاشمی اور ہارون عبداللہ شامل ہیں۔نیب ٹیم کی سربراہی خاور الیاس کررہے ہیں، سٹیٹ بینک آف پاکستان اور ایف آئی اے نے بھی ٹیمیں بھیج دی ہیں۔
مدد مانگ لی