فرد جرم عائد کردی گئی

فرد جرم عائد کردی گئی
 فرد جرم عائد کردی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(آن لائن) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تھانے پر حملے سمیت 4 مقدمات میں ذوالفقار مرزا پرفرد جرم عائد کردی۔ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔ جس پر عدالت نے 11 جولائی کو گواہان طلب کرلئے۔ انسداد دہشت گردی کراچی کی عدالت میں ذوالفقار مرزا کے خلاف بدین میں تھانے پر حملے سمیت چار مقدمات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر سابق وزیر داخلہ سندھ دیگر ملزمان کے ہمراہ عدالت میں موجود تھے۔ عدالت نے تھانے پر حملہ کرنے کا الزام ثابت ہونے پر ذوالفقار مرزا سمیت 54 افراد پر فرد جرم عائد کردی۔ فرد جرم ہنگامہ آرائی، حملہ اور دہشت گردی کے مقدمات پر عائد کی گئی۔ اس موقع پر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا جس پر عدالت نے گیارہ جولائی کو گواہان کو طلب کرلیا۔

مزید :

صفحہ اول -