حکومت ‘ اپوزیشن جمہوریت کومضبوط کرے

حکومت ‘ اپوزیشن جمہوریت کومضبوط کرے
حکومت ‘ اپوزیشن جمہوریت کومضبوط کرے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی ) سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ بجٹ ایک اہم دستاویز ہوتا ہے۔ بجٹ سیمینار میں اراکین اسمبلی کو عوامی امنگوں کے مطابق بحث کرنے کا موقع ملتا ہے ۔حکومت اور اپوزیشن دونوں کو جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کام کرنا چاہئے۔جمہوریت دوسرے کی بات سننے کا حوصلہ پیدا کرتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آٖٖف پارلیمنٹری سروسسزکے زیر اہتمام پنجاب اسمبلی میں"پری بجٹ سیمینار "سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آٖٖف پارلیمنٹری سروسسزنے ہمیشہ اراکین اسمبلی کے لیے خوش دلی اور محنت سے کام کر کے بہترین سروسز فراہم کی ہیں۔ PIPSاراکین اسمبلی اور سٹاف کی ٹریننگ، پری بجٹ سیمینار اور ورکشاپس کے ذریعے پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کی معاونت کر رہے ہیں۔ تمام اراکین اسمبلی کو عوام کے مینڈیٹ پر پورا اترنے کے لئے عوامی مفاد سے متعلق قانون سازی کر نی چاہیے ۔جمہوریت کے لیے ہم نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اراکین اسمبلی نے عوامی مسائل پر توجہ نہ دی توترقی نہیں کر پائیں گے۔ پری بجٹ سیمینار آئندہ دنوں میں سالانہ بجٹ پر بحث میں تیاری کی ایک کڑی ہے۔ قبل ازیں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آٖٖف پارلیمنٹری سروسسزنے اراکین اسمبلی کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔

مزید :

صفحہ اول -