کراچی،متعدد صوبائی وزرا ء کے قلمدان تبدیل،نوٹیفکیشن جاری

کراچی،متعدد صوبائی وزرا ء کے قلمدان تبدیل،نوٹیفکیشن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(آن لائن) سندھ حکومت نے متعدد وزرا ء کے قلمدان تبدیل کردیئے ، باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیئے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سہیل انور سیال جن کے پاس زراعت، معدنیات اور سپلائی اینڈ پرائسز کی ذمہ داریاں تھیں اب انہیں ایک بار پھر صوبے کا وزیر داخلہ بنا دیا گیا ہے اور دیگر وزارتیں بھی ان ہی کے پاس رہیں گی۔ سہیل انور سیال کے پاس یہ وزارت پہلے بھی تھی لیکن مراد علی شاہ کے وزیراعلی بنتے ہی ان سے یہ ذمہ داریاں واپس لے لی گئی تھیں اور وزارت داخلہ کا قلمدان بھی مراد علی شاہ کے پاس ہی تھا۔ناصر حسین شاہ سے ٹرانسپورٹ اور زکو عشر و مذہبی امور کی ذمہ داریاں واپس لے کر اب صوبے کے وزیرصحت ڈاکٹر سکندر میندھرو کے سپرد کردی گئیں ہیں لیکن ناصر حسین شاہ کو اب سندھ کا وزیراطلاعات بنا دیا گیا ہے ۔
وزارتیں تبدیل

مزید :

صفحہ اول -